Type to search

قومی

اعظم خان نے یوگی حکومت پر لگائے الزام، کہا، میرے ساتھ کیا جارہا ہے برا سلوک

لکھنؤ،1مارچ (آئی اے این ایس ) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے ہفتہ کو اترپردیش حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ ویسا سلوک کیاجارہا ہے، جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہو، انہوں نے سوال کیا، کیا وہ وہ دہشت گرد ہوں ؟ سماج وادی کے سینئر رکن کو سیتا پور عدالت میں پیشی پر لایا گیا تھا۔ زبردست سیکیوریٹی کے درمیان سیتا پور ضلع سے باہر نکلے ہوئے انہوں نے صحافیوں سے مسکرا کر کہا، میرے ساتھ بہت غیر انسانی سلوک ہوا ہے۔

جسٹ لائیک دہشت گر، کیا میں دہشت گرد ہوں؟ اعظم کےاس بیان پر سیتا پور کے جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے کہا، ایم پی کے ساتھ جیل میں صحت اور اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہم انہیں جیل مینول کے حساب سے ہی ساری سہولیات دستیاب کرا رہے ہیں۔ وہ بڑے شخص ہے وہ گھر جیسی سہولت چاہتے ہونگے۔ تو ویسی سہولت جیلوں میں دستیاب نہیں ہوسکتی۔ بیٹے عبداللہ اعظم کو دو پیدائشی سند بنانے کے معاملے میں رام پور کی ایک عدالت نے اعظم خاں کو انکی بیوی اور بیٹے کو 2مارچ تک کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اعظم کے وکیل اللہ خان نے کورٹ کی اجازت کے بغیر جیل بدلنے کو توہین عدالت بتایا تھا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیل میں پھیر بدل سیاسی سازش کے تحت کی گئی ہے۔