Type to search

ٹی وی اور فلم

ایوشمان کھرانہ نے امیتابھ کے ساتھ شیئر کی اپنی تصویر

ممبئی، 22 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آیوشمان اور امیتابھ بچن اپنی نئی فلم گلابو ستابو کو لیکر بحث میں ہے، یہ فلم 12جون کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی- اس میں دونوں ستار ے الگ انداز میں نظر آئیں گے- ایوشمان نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے امیتابھ کی خوب تعریف کی-

 

آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن فلم گلابو ستابو کے تیئں سرخیوںمیں ہیں۔ یہ فلم 12 جون کو امیزن پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں یہ دونوں فنکار مختلف انداز میں دکھائی دیں گے۔

 

آیوشمان نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے امیتابھ کی تعریف بھی کی ہے۔

 

آیوشمان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو شیئر کیا ہے جس میں دونوں اداکار گلابو ستابو والے لک میں نظر آرہے ہیں۔
ایوشمان نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’جو خاص شخص میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ صدی کے سپراسٹار ہیں۔

اچھی بات ہے کہ بھیس بدل کر اپنے گیٹ اپ میں بیٹھے ہیں، نہیں تو میری کہاں مجال کہ مجھے فرق نہیں پڑتا والے تاثرات دوں۔ ویس ٹریلر جلد آرہا ہے‘‘۔ فلم گلابو ستابو کی ہدایت کاری کا کام شوجیت سرکار نے کیا ہے۔ آیوشمان کی فلم گلابو ستاوب 22 مئی 2020 کو ریلیز کی جائے گی- معلوم ہوکہ کورونا وائرس کی وجہ سے چل رہے لاک ڈاؤن نے سبھی سینما گھر بند ہیں-

Tags:

You Might also Like