Type to search

ٹی وی اور فلم

عائشہ جھولکا برتھ ڈے اسپیشل: 90 کے دہائی مشہور اداکارہ

عائشہ جھولکا

فلمی ڈسک،28جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عائشہ جھولکا  90 کے دہائی کی مقبول اداکارہ رہی ہے۔ انکی پیدائش 28جولائی 1972 کو سرینگر میں ہوئی۔ عائشہ جھولکا ہندوستانی فضائیہ کے افسر ، ونگ کمانڈر اندر کمار جھولکا کی بیٹی ہیں۔ ان کی شادی سمیر واشی سے ہوئی ہے۔

عائشہ جھولکا نے عامر خان، متھن، اکشے کمار اور نانا پاٹیکر جیسے ایکٹرس کے ساتھ کام کیا ہے۔ اسکے علاوہ جو جیتا وہی سکندر، دلال، بالما، کھلاڑی جیسے کئی ہٹ فلمیں انکے کھاتے میں ہے۔ فلم انڈسٹری میں کام کرتے وقت انکا نام کئی تنازعات میں آیا۔

عائشہ جھلکا صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ ساؤتھ اور پنجابی فلم انڈسٹری میں بھی مقبول رہی ہے۔ انہوں نے 1990 میں تلگو فلم نیتی سدھارتھا سے ڈیبیو کیا تھا۔ عائشہ نے سال 1991 میں سلمان خان کے ساتھ فلم قربان سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
اکشے کمار کے ساتھ فلم کھلاڑی اور عامر خان کے ساتھ جو جیتا وہی سکندر میں آنے کے بعد عائشہ بالی ووڈ میں چھا گئی۔
کھلاڑی میں عائشہ جھولکا اور اکشے کمار کی کیمسٹری کافی پسند کی گئی تھی۔ اسکے بعد دونوں کے لنک اپ کی خبریں آنے لگی۔

عائشہ جھلکا نے دلال فلم میں متھن چکرورتی کے ساتھ کام کیا تھا۔

اس فلم سے جوڑا تنازعہ بھی سرخیوں میں رہا۔

دراصل عائشہ نے فلم میں انٹیمیٹ سین دینے سے انکار کردیا تھا۔

وہیں فلم میں ایک ریپ سین عائشہ کے باڈی ڈبل کے ساتھ شوٹ کرلیا گیا تھا۔

عائشہ نے فلم میکر پرتھ گھوش اور پرکاش مہرا پر،

انہیں بنا بتائے شوٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔

عائشہ نانا پاٹیکر کے ساتھ آفیئر کو لیکر بھی سرخیوں میں رہ چکی ہے۔

 سال 2003 میں عائشہ نے نانا پاٹیکر کے ساتھ فلم آنچ میں کام کیا تھا۔

فلم میں انکے نانا کے ساتھ کئی انٹیمیٹ سین تھے۔

عائشہ جھولکا کا کیریئر فلم آنچ کے بعد نیچے آنے لگا۔

اس کے بعد بھی عائشہ جھولکا نے بہت ساری فلموں میں کام کیا،

لیکن پھر انہوں نے اپنی زندگی میں سیٹ ہونے کا ذہن بنا لیا۔

اور بزنس ٹائیکون سمیر واشی کے ساتھ شادی کرلی۔

عائشہ جھولکا نے شادی کے بعد خود کو فلموں سے دور کردیا۔