Type to search

صحت

اگر پیٹ کم کرنا ہے تو سب سے پہلے کھانا بند کرئے یہ چیزیں

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موٹاپا اور باہر نکلے پیٹ سے پریشان لوگ وزن کم کرنے کے سخت خوراک سے لیکر ورزش تک، ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، حالانکہ زیادہ تر لوگوں کو اس بارے میں معلومات نہیں ہوتی کہ اگر واقعی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے کن کن فوڈ آئٹم سے دور رہے۔ یہاں انہی کھانے کی اشیا کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

سویا بین آئیل بھی وزن بڑھا دیتا ہیں۔ اس آئیل کو سیٹوریٹ چربی کاایک بہتر متبال سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن سال 2016 میں آئی ایک اسٹیڈی کے مطابق، وزن کو بڑھانے کے معاملے میں سویا بین آئیل شوگر سے بھی اول ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ سویا بین آئیل میں اومیگا ۔6 فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ حالانکہ ان ایسڈس کی کچھ مقدار صحت کے لحاظ سے صحیح مانی جاتی ہے۔ لیکن زیادہ مقدار سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

کافی وزن کم کرنے میں تو مدد کرتی ہے۔ لیکن اگر اس میں آپ زیادہ شوگر اور کافی کریم ڈالکر پینا پسند کرتے ہیں تو اپنی اس عادت کو بدلے کیونکہ اس سے آپ کا وزن ہی بڑھے گا۔

کافی لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں سفید بریڈ کھانے سے بچنا چاہیئے۔ یہ ریفائنڈ میدہ اور شوگر کے بنا ہوتی ہے۔ اس بریڈ کے زیادہ استعمال سے بلڈ میں شوگر کی سطح تو بڑھ ہی سکتا ہے، ساتھ ہی وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔ ویسے یہاں بھی ’کسی چیز کی بہت‘ والا فارمولا لاگو ہوتا ہے۔ یعنی سفید بریڈ کو کبھی ۔ کبھی کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ لیکن اگر ڈیلی ڈائٹ میں یہ شامل ہوچکی ہے تو پھر آپ کو الرٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

کئی لوگ مانتے ہیں کہ شرابب پینے سے وزن نہیں بڑھتا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے، شراب، خاص کر بیئر پینے سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور پیٹ بھی نکل آتا ہے۔
پیک ہوئے فوڈس، بسکٹ اور کوکیز بھی وزن کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اسکے علاوہ سوڈا، کولڈ ڈرنکس اور دیگر سوئٹ بیوریج سے دوری بناکر رکھیں۔ انکا استعمال صحت کو صرف نقصان ہی نہیں پہنچاتا بلکہ بہت تیزی سے وزن بھی بڑھاتا ہے۔

Tags:

You Might also Like