Type to search

ٹی وی اور فلم

جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کا ٹیزر جاری، ڈسمبر میں ہوگی ریلیز

اوتار 2 : دی وے آف واٹر

فلمی ڈسک، 10 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ فلم ہدایت کار جیمز کیمرون کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم اوتار 2 : دی وے آف واٹر کا زبردست ٹیزر میکرس نے جاری کردیا۔

لمبے انتظار کے بعد آخر کار وہ گھڑی سامنے آگئی جب اوتار فرنچائزی کی دوسری کڑی کی اس آنے والی فلم کو لیکر بے قرار بیٹھے ناظرین کو فلم کی پہلی جھلک ملی۔

ٹائٹینک سے مشہور جیمز کیمرون کی اس آنے والی فلم کو میکرس 16 ڈسمبر کے دن ایک ساتھ دنیا بھر میں ریلیز کررہے ہیں۔

اس سے پہلے فلم کا زبردست فرسٹ لک میکرز نے جاری کیا تھا۔ اب سامنے آئی اس فلم کی پہلی جھلک بھی کافی دلچسپ ہے۔ 1.38 منٹ لمبے اس ویڈیو میں کئی حیرت انگیز مناظر ہیں۔

ویڈیو سے ناظرین کی نگاہ ایک سکنڈ کے لیے بھی نہیں ہٹ پائے گی۔ فلم اوتار 2 کی کہانی کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن رپورٹ کے مطابق اوتار 2 : دی وے آف واٹر فلم سلی خاندان (جیک، نیتیری اور ان کے بچوں) کی کہانی بیان کرنا شروع کرے گی۔

جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی اور جان لینڈو کی پروڈیوس کردہ ‘اوتار 2’ کے ٹریلر کے علاوہ اس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ‘اوتار: دی وے آف واٹر’ تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں 16 ڈسمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم اوتار میں سیم ورتھنگٹن، زوئے سلڈانا ، سگورنی ویور، سٹیفن لینگ ، کلف کرٹس ، جوئل ڈیوڈ مور ، سی ایچ سی پاونڈر  ، جیمین کلیمنٹ ، کیٹ ونسلیٹ جیسے فنکار نظر آئیں گے۔ بتادیں کہ اوتار کی پہلی فلم سال 2009 میں آئی تھی جس نے کافی بزنس کیا تھا۔