Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں آٹو موبائل شورومس، آٹو موبائل اسپیرپارٹس کی دوکانت کھولنے کے اجازت:کے سی آر

حیدرآباد،16 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں ہفتہ سے ائیرکنڈیشن ، آٹو شو روم اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آر ٹی اے اور رجسٹریشن آفس کام کررہے ہیں۔۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کے جاری قواعد ہی لاگو رہیں گے۔ کیونکہ مرکزی حکومت کے لاک ڈاؤن کی حد 17مئی ہے۔ اسکے بعد مرکزی حکومت کچھ اور رہنمایانہ اصول جاری کرنے کے امکانات ہے۔ مرکز کے ہدایات دیکھنے کے بعد لاک ڈاؤن پر فیصلہ لیا جائے گا۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کو پرگتی بھون میں عہدیداروں کے ساتھ کورونا وائرس انفیکشن اور لاک ڈاؤن کا جائزہ اجلاس کیا۔ میٹنگ کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ شہر کے چار زون میں کورونا انفیکشن ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے ان چار زونس میں لاک ڈاؤن کو سختی سے لاگو کیا جائے گا۔ یہ زون ایل بی نگر، چارمینار، ملک پیٹ، اور کاروان ہے۔ ان چار زونس میں 1442 خاندان رہتے ہیں۔

کے سی آر نے آگے کہا کہ بیرون ملک یا دیگر ریاستوں سے آنے والے جہاز یا ریل مسافروں سے محتاط رہنا ہوگا۔ جو جہاز سے آتے ہیں انکے صحت کی جانچ کی جائے۔ اگر ان میں کورونا کے علامات پائے جاتے ہیں تو ہاسپٹل بھیج دیا جائے یا کورنٹائن میں رکھا جائے۔ جہاز سے آنے والے دیگر ریاست کے لوگوں کو ہوائی اڈے سے ہی سیدھے خصوصی بسوں میں انکے ریاستوں کو بھیج دیا جائے۔

انہوں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے ساتھ موسم برسات میں آنے والے وبائی امراض سے بھی چوکس رہنے کے عہدہ داروں کو ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر نےہفتہ کے روز اعلی سطحی اجلاس منعقد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں وزیر صحت ای راجیندر، وزیر پنجایت راج دیا کرراؤ، وزیر ہاؤزنگ پرشانت، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندر، بلدی نظم ونسق کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار، کمشنر پولیس انجنی کمار، وی سی سجنار، مہیش بھگوت اور دوسرے موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like