Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو: ہنڈائی کا نیا 2020 ٹکسن فیس لفٹ لانچ

آٹو ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہنڈائی موٹر نے آٹو ایکسپو 2020 کے پہلے دن یہاں ٹکسن کانیا ماڈل لانچ کیا ہے- آٹو ایکسپو میں چہارشنبہ کو کار کے نئے چہرے کا دیدار کرایا گیا- 2020 ٹکسن میں ایکیس لینس انجینئرنگ کے ساتھ پریمیم اور بولڈ اسٹائلنگ دی گئی ہے- ٹکسن عالمی سطح پر بہترین فروخت والی ایس یو وی میں سے ایک ہے- بتادیں کہ 2018 میں کمپنی اسے پہلی بار نیو یارک میں پیش کیا تھا- دو سال بعد ٹکسن نئے چہرے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سڑک پر اترے گی-

نئے 2020 ٹکسن کے رونمائی موقع پر ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایس ایس۔ کم نے کہا کہ ٹکسن نے عالمی معیار کے فیچرس اور زبردست مظاہرہ کے ساتھ ایس یو وی سیگمنٹ کو پھر سے معتین کیا تھا، ہنڈائی نے ہندوستان میں نئے معیارات کو توجہ میں رکھ کر ٹکسن کو بی ایس 6 فیچر کے ساتھ لانچ کیا ہے- اس کار کا انجن ہندوستانی معیارات میں کھرا اترے گا، ساتھ ہی کا رمیں نئے گرل اورہیڈ لیمپ کو شارپ کیا گیا ہے- پہلی بار اس کار میں آپ کو ایل شیپ ایل ای ڈی لائٹ بھی دیکھنے کو ملے گی-

کمپنی کے آفیشل عہدیداروں نے انجن کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ نیا 2020 ٹکسن 2.0 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل بی ایس 6 انجن کے ساتھ ہے-

Tags: