Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو میں زبردست بائیکس کا جلوہ

آٹو ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو 2020 میں کئی شاندار بائیکس پیش کی گئی ہے- ملک کے سب سے بڑے الیکٹرک ٹو-وہیلر برانڈ ہیرو الیکٹرک نے اپنی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل اے ای- 47 شو کیس کی ہے- جلد ہی یہ الیکٹرک بائیک ہندوستان میں لانچ ہوسکتی ہے- اس بائیک کی قیمت 1.25 سے 1.5 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ اسکی ٹاپ اسپیڈ 85 کلومیٹر فی گھنٹہ سے ذیادہ ہے اور ایکو موڈ میں سنگل چارج پر یہ بائیک 160 کلومیٹر سے ذیادہ چلے گی-

وہیں پاور موڈ میں یہ الیکٹرک بائیک سنگل چارج پر 85 کلومیٹر چلے گی- ہیرو الیکٹرک اے ای – 47 بائیک 4000 واٹ الیکٹرک موٹر سے پاورڈ ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ بائیک 9 سکنڈ میں صفر سے 60 کلومیٹر کی رفتار پکڑ لیتی ہے-

سوزوکی موٹرسائیکل انڈیا پرئیوائٹ لمیٹیڈ نے آٹو ایکسپو میں آل-نیو سوزوکی کٹانا پیش کی ہے- 2020 سوزوکی کٹانا بائیک سوزوکی جی ایس ایکس- ایس 1000 ایف پر بیسڈ ہے- اور 999سی سی ان-لائن فار – سلنڈر انجن سے پاورڈ ہے، جو کہ 10000 آر پی ایم پر 147 بی ایچ پی کا پاور جنریٹ کرتا ہے- اسکے علاوہ سوزوکی موٹرسائیکل نے 2020 سوزوکی گیکسر اور 2020 سوزوکی گیکسر ایس ایف 250 پیش کی ہے- یہ دونوں بائیک بی 6 انجن کے ساتھ آئی ہے- ان نئی بائیک کا ڈیزائن اور باڈی کور انکے بی ایس 4 ماڈل جیسا ہی ہے-

Tags:

You Might also Like