Type to search

آٹو موبائل

پیاگیولائی کالنگ فیچر کے ساتھ الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو 2020 کے دوسرے دن پیاگو انڈیا نے دو نئے اسکوٹر پیش کیے ہیں- کمپنی نے پیٹرول انجن والے آپریلیا ایس ایکس آر 160 اسکوٹر کے ساتھ الیکٹرک اسکوٹر ویسپا ایلیٹریکا پیش کیا ہے- آپریلیا ایس ایکس آر 160 کی بکنگ اگسٹ 2020 میں شروع ہوگی- اسکی لانچنگ تیسری سہ ماہی میں کی جائے گی- اسکے عاوہ کمپنی ایک مکمل الیکٹرک اسکوٹر لائی ہے جس میں کالنگ جیسے کئی خاص فیچرس دیئے گئے ہیں-

یہ اسکوٹر دو انجن آپشن 160 سی سی اور 125 سی سی میں آئے گا- دونوں بی ایس 6 کمپلائنٹ انجن ہے- اس میں ایل ای ڈی ٹیون ہیڈ لائٹ اور ٹیل لائٹ دی گئی ہے- اسکوٹر میں یو ایس بی چارجینگ کا آپشن بھی ہے- اسکا ڈیزل انسٹرومنٹ کلسٹر مائلیج انڈییکٹر کے ساتھ آتا ہے- یہ اسکوٹر انٹی لاک بریکینگ سسٹم (اے بی ایس) اور ڈسک بریک کے ساتھ آتا ہے- ا سکوٹر میں 12 انچ کے آئل وہلیز دیئے گئے یں، آپریلیا ایس ایکس آر 160 چار کلر آپشن – ریڈ ، بلیو ، وائٹ اور بلیک میں ملے گا-

کمپنی نے ایک اور اسکوٹر ویسپا ایلیٹریکا پیش کیا ہے- اس الیکٹرک اسکوٹرکی خاص بات ہے کہ یہ سنگل چارج میں 100 کلومیٹر تک چل جاتی ہے- اس میں آگے کی طرف ڈسک اور پچھے ڈروم بریک ملتا ہے- پاور موڈ میں اسکی اسپیڈ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- اسے فول چارج ہونے میں 3.5 گھنٹے کا وقت لگے گا-