Type to search

آٹو موبائل

ایم جی گلوسٹر ایس یو وی آٹو ایکسپو میں ہوئی پیش

ایم جی گلوسٹر

آٹو ڈسک،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مورس گیراج ۔ ایم جی موٹر نے جمعہ کو آٹو ایکسپو 2020 میں اپنی فل ۔ سائز ایس یو وی ایم جی گلوسٹر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ہیکٹر اور ہیکٹر پلس کے بعد یہ ایم جی کی ہندوستان میں تیسری ایس یو وی ہوگی۔ چین میں اسے Maxus میکس ڈی 90  نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔ گلوسٹر تین لائن سیٹس والی فل سائز ایس یو وی ہے۔ ہندوستانی بازار میں اسکی ٹکر ٹویوٹا فارچیونر، فورڈ اینڈور اور مہندرا الٹراس جیسی ایس یو سے ہوگی۔

ایم جی گلوسٹر کا لک میکس ڈی 9 کی طرح ہی ہے۔ یہ کافی بولڈ اور مسکولر دیکھتی ہے۔ ایس یو وی کے فرنٹ میں ہیوئی کروم سلیٹس کے ساتھ بڑی گرل اور ایل ای ڈی ڈی آر ایل کے ساتھ ایل ای ڈی پروجیکٹر ہیڈ لیمپ دیئے گئے ہیں۔ بونٹ پر بولڈ لائنس اور بمپر کے دونوں طرف کروم۔ بیجلز کے ساتھ دی گئی فوگ لیمپ ہاؤسنگ اسکے مسکولر لک کو اور بڑھاتی ہے۔ ایم جی کی اس ایس یو وی میں بولڈ الے وہیلز اور ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ دیئے گئے ہیں۔ یہ اپنے سیگمنٹ کی سب سے بڑی ایس یو وی میں سے ایک ہے۔ اسکی لمبائی 5005 ایم ایم ، چوڑائی 1932 ایم ایم اور اونچائی 1875 ایم ایم ہے۔

گلوسٹر کا انٹریئر کافی پریمیم ہوگا۔ اس میں لیدرہوگا۔ کیبن میں پریمیم اور سافٹ۔ٹچ میٹریل کا استعمال دیکھنے کو ملے گا۔ 3 زون آٹومیٹک اے سی ، 8 انچ ملٹی انفارمیشن انسٹرومنٹ کلسٹر ڈسپلے،اور 12.3 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جیسے فیچرس ملیں گے۔ ایم جی اپنی اس پریمیم ایس یو وی کے ساتھ گراہکوں کو پرسنلائزیشن کے کئی آپشن بھی دے گا۔

بین الاقوامی مارکٹ میں یہ ایس یو وی 224 ایچ پی پاور والے 2.0 لیٹر ٹروبو ۔ پیٹرول انجن میں آتی ہے۔ اسکے ساتھ 6 اسپیڈ مینول اور 6 اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس کے آپشن ملتے ہیں۔

ایم جی موٹر کی یہ پریمیم ایس یو وی ہندوستتان میں اس سال کے آخر تک یا 2021 کی شروعات میں لانچ کی جائے گی۔ اسکی قیمت 35 لاکھ روپے کے قریب رہنے کی امید ہے۔

Tags:

You Might also Like