Type to search

آٹو موبائل

ایویلٹ ہاک الیکٹرک اسپورٹس بائیک آٹو ایکسپو میں پیش

آٹو ڈسک،13فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو 2020 میں گروگرام کی اسٹارٹ اپ کمپنی رسالہ الیکٹرک موٹرس نے ایویلٹ ہاک الیکٹرک اسپورٹس بائیک پیش کی۔ یہ کمپنی کی پہلی فل۔فیرڈ الیکٹرک اسپورٹس موٹرسائیکل ہے۔ اسے اگلے سال 3-2 مہینے میں لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ مارکیٹ میں اسکا مقابلہ ریولٹ آر وی 400 اور ہیرو الیکٹرک کی آنے والی اے ای ۔ 47 جیسی الیکٹرک بائیکس سے ہوگا۔

ایویلٹ ہاک الیکٹرک بائیک میں 72 وی کی 40 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے۔ فاسٹ چارجر سے اسے 4-3 گھنٹے میں فل چارج کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ بائیک ایک بار فل چارج ہونے پر 100 کلومیٹر تک چلے گی۔ وہیں اسکی اسپیڈ 120کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس الیکٹرک بائیک کا لک شارپ ہے۔ فیئرنگ اور کلپ آن ہینڈل بار اسے اسپورٹی بناتے ہیں۔ ایویلٹ ہاک میں سپلٹ سیٹس ، فل ۔ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول، فرنٹ میں ٹیلیسکوپیک فورکس اور ریئر میں مونشوک سسپینشن دیئے گئے ہیں۔ بائیک کے فرنٹ میں ٹوئن ڈسک اور ریئر اور سنگل ڈسک بریک ہے۔ یوٹیوب ٹائر والی اس بائیک کے دونوں وہلیز 17 انچ کے ہے۔

یہ الیکٹرک بائیک ایویلٹ موبائل ایپ سپورٹ کرئے گی۔ جس میں کئی فیچرس ملیں گے۔ ان میں سرویس ریمائنڈر جیسے خوبیاں شامل ہے۔
رسالہ الیکٹرک موٹرس نے ستمبر 2019 میں الیکٹرک وہیکلس کے لیے ایویلٹ برانڈ لانچ کیا تھا۔ آٹو ایکسپو میں کمپنی نے اپنے پراڈکٹس کی پوری رینج شو کیس کی ہے۔ ملک کے 12 ریاستوں میں اسکی 17 ڈیلر شپ ہے۔ جسے کمپنی بڑھانے کی تیاری کررہی ہے۔

Tags:

You Might also Like