Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیائی اوپن: سرینا اور نائومی اوساکا کی زبردست جیت، دوسرے دور میں پہنچی

اسپورٹس ڈسک،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرینا ولیمز نے 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی اپنی امید کے ساتھ آسٹریلیا اپنے ٹینس ٹورنامنٹ میں پیر کو یہاں زبردست شروعات کی جبکہ پچھلے سال کی چیمپئین نائومی اوساکا نے بھی سیدھے سیٹوں میں جی سے دوسرے دور میں جگہ بنائی۔ سیرینا نے آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے پھیلی دھند کے خطرے کے درمیان شروع ہوئے ٹورنامنٹ کے پہلے دور میں روس کی ایناستازیا پوٹاپووا کے خلاف پہلا ٹسٹ سیٹ 19 منٹ میں جیتا اور پھر صرف 58 منٹ میں 6-0, 6-3 سے میچ اپنے نام کیا۔

نائومی اوساکا نے بھی چیک جموریہ کی میری بوزکووا کو 80 منٹ میں 6-2, 6-4 سے جیت درج کی۔ سرینا کی دوست کیرولن ووزنیا بھی سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرکے دوسرے دور میں پہنچ گئی۔ ڈنمارک کی اس کھلاڑی نے امریکا کی کرسٹن این کو 6-1, 6-3  سے ہرایا۔ مرد زمرے میں کینڈا کے نوجوان اسٹار 13ویں سیڈ ڈینس شاپوالوف کو پہلے دور میں بارہ کا راستہ دیکھنا پڑا۔

Tags:

You Might also Like