Type to search

اسپورٹس

زہریلی ہوا کا آسٹریلین اوپن کوالیفائنگ پر اثر، ماریا شاراپووا سمیت کئی کھلاڑیوں کو سانس لینے میں مشکل

اسپورٹس ڈسک،15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جنگل میں ستمبر سے لگی آگے کی وجہ سے میلبورن ، سڈنی سمیت دیگر شہروں کی ہوا آلودہ ہوگئی ہے- اسکا اثر میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے کوالیفائن مقابلوں پر بھی نظر آیا- منگل کو پراکٹس میچ منسوخ کرنا پڑا تھا- جبکہ چہارشنبہ کو کوالیفائنگ مقابلے دیر سے شروع ہوئے- روس کی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا ، یوکرین کی ایلینا سویٹولینا اور کینڈا کی یوجین بوشارڈ سمیت دیگر کچھ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں مشکل ہوئی- وہیں آسٹریلین اوپن میلبورن میں ہی 20 جنوری سے 2 فروری تک ہوگا-

ایلینا سویٹولینا نے ٹیوٹ کیا ہم کیوں بڑے ناخوشگوار حالات کا انتظار کررہے ہیں؟ ہمیں اس سے پہلے کچھ قدم اٹھانے چاہیئے، انہوں نے میلبورن کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح شیئر کیا-
پراکٹس میچ کے دوران یوجین بوشارڈ کو سانس لینے میں دقت ہوئی- اسکی وجہ سے انہیں میڈیکل ٹائم آوٹ لینا پڑا- بعد میں تیسرا سیٹ اور میچ جیتا، وہیں روس کی ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پووا کو بھی ایک پراکٹس میچ میں بار-بار کھانسی کی وجہ سے بریک لینا پڑا-

Tags:

You Might also Like