نوامی اوساکا نے جیتا آسٹریلین اوپن 2021: جینیفر بریڈی کو دی شکست

اسپورٹس ڈسک، 21 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان کی ویمن ٹینس اسٹار نوامی اوساکا نے جینیفر بریڈی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن 2021 کا خطاب اپنے نام کرلیا-
یہ ان کے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم تھا۔ اس سے قبل وہ سال 2018 میں بھی آسٹریلین اوپن اپنے نام کرچکی ہے-
انہوں نے خطابی مقابلے میں سیدھے سیٹوں میں 4-6 اور 3-6 سے جیت درج کی- یہ انکا دوسرا آسٹریلین اوپن، جبکہ اوور آل چوتھا گرانڈ سلیم رہا-
بتادیں کہ اوساکا نے ویمن سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں 39 سالہ سرینا کو 6-3, 6-4 سے ہرایا تھا-
سرینا ولیمز جیسی تجربہ کار کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی اوساکا مقابلے کی پسندیدہ تھی-
کسی بھی گرانڈسلیم کے کوارٹر فائنل میں پہچنے کے بعد اوساکا کبھی نہیں ہاری تھی- 16 اکتوبر 1997 جاپان کے ، چوؤ وارڈ ، میں پیدا ہوئی نوامی اوساکا نے میچ کے بعد کہا، مجھے پتہ تھا کہ تم پریشانی کھڑی کرئے گی، میں سب سے یہی کہے بھی رہی تھی اور ایسا ہی ہوا-
“I told everyone that you were going to be a problem and I was right.”
An Osaka-style compliment, no doubt @jennifurbrady95 😅 @naomiosaka | #AO2021 | #AusOpen pic.twitter.com/UMnukGGMlD
— #AusOpen (@AustralianOpen) February 20, 2021
پنسلوینیا ، یونائیٹیڈ اسٹیٹ میں 12 اپریل 1995 کو پیدا ہوئی 22ویں سیڈ جینیفر بریڈی نے جمہوریہ چیک کی 25 ویں سیڈ کرولینا موچووا کو تین سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں 6-4 ، 3-6 ، 6-4 سے شکست دے کر پہلی بار کسی گرانڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اوساکا نے ہی انہیں پچھلے سال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہرایا تھا- میچ کے بعد انہوں نے اوساکا کی خوب تعریف کی-
“I hope young girls at home are watching and inspired by what she’s doing.”
Here here, @jennifurbrady95 👏#AO2021 | #AusOpen pic.twitter.com/wSryjglQtC
— #AusOpen (@AustralianOpen) February 20, 2021