Type to search

اسپورٹس

نڈال، زویریو، ڈومینک تھیم اور ہالیپ کوارٹر فائنل میں

میلبورنڈ27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورلڈ رینکنگ میں پہلے مقام پر قابض رافیل نڈال ، جرمنی کے الیگزینڈر زویریو، آسٹریلیا کے پانچویں سیڈ ڈومینک تھیم اور دو بار کی گرینڈ سلیم چمپئین سیمونا ہالیپ نے پیر کو یہاں اپنے اپنے مقابلوں میں جیت کے ساتھ آسٹریلیائی اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی- اسپین کے ٹاپ سیڈ پلیئر کو مقامی دعویدار نک کرگیوس نے سخت ٹکر دی لیکن وہ اس سے پار پانے میں وہ کامیاب رہے، نڈال نے اس مقابلے کو 6-3, 3-6, 7-6, 7-6 سے اپنے نام کیا- اس میچ کے لیے کیرگوس نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تجربہ کار کھلاڑی کوبی برائنٹ کو گراج تحسین دینے کے لیے کوبے کی ٹیم لاس اینجلس لیکرز کی ٹی-شرٹ میں آئے تھے- نڈال کا آخری آٹھ میں ڈومینک سے سامنا ہوگا، تھیم نے فرانس کے دسویں سیڈ گیل منفلز کو 6-2, 6-4, 6-4 سے جیتا- ساتویں سیڈ زویریو نے اپنے قریبی دوست اور شاندار کھیل رہے روس کے اندرے ربلیو کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا- زویریو نے ایک گھنٹے 37 منٹ تک چلے اس مقابلے کو 6-4, 6-4, 6-4 سے اپنے نام کیا- زویریو کی اس کھلاڑی کے خلاف یہ 15 میچ میں 15 ویں جیت تھی-

Tags:

You Might also Like