Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیائی اوپن فائنل: جوکووچ کا سامنا تھیم سے

میلبورن، یکم فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اب تک ساتویں آسٹریلیائی اوپن فائنل جتنے والے نوواک جوکووچ لگاتار 12 میچ جیت چکے ہیں اور اتوار کو یہاں خطاب جتنے پر دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے لیکن انکا سامنا کئی کھلاڑیوں کو ہرا کر ڈومینک تھیم سے ہے۔ سربیا کے جوکووچ کا آسٹریلیا کے تھیم کے خلاف کیریئر ریکارڈ 6.4 کا ہے۔ تھیم نے پچھلے پانچ میں سے چار بار جیت درج کی ہے۔ جوکووچ نے تھیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، اسے اگلی نسل کا کہنا غلط ہوگا کیونکہ وہ لمبے وقت سے کھیل رہے ہیں۔ اب وہ ٹاپ پانچ، ٹاپ دس کا کھلاڑی ہے۔ انہوں نے یہاں ایک میچ جتنے سے گرینڈ سلیم اسکے نام ہوسکتا ہے۔

وہ جلدی ہی دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں ہوگا۔ سولہ بار کے گرینڈ سلی چیمپئین جوکووچ کو اس میچ کے لیے ایک اضافی دن آرام ملا ہے۔ انہوں نے جمعرا کو سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو ہرایا تھا۔ دوسری طرف تھیم چار سیڈ کھلاڑیوں کو ہرا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں رافیل کو شکست دی۔ تھیم نے کہا، پچھلے میچ معنی نہیں رکھتے، وہ (جوکووچ) آسٹریلیا اوپن میں بہترین مظاہرہ کرتے ہیں اور مجھے یقین تھا کہ وہ فائنل کھلیں گے۔ مجھے اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like