Type to search

اسپورٹس

آسٹریلین اوپن: رافیل نڈال اور سیمونا ہالیپ نے جیت درج کی

اسپورٹس ڈسک،25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال اور ومیبلڈن چیمپئین سیموناہالیپ نے ہفتہ کو یہاں آسٹریلیا اوپن ٹینس گرینڈ سلیم میں اپنے مقابلوں میں جیت حاصل کی اور سینئر سرینا ویلمز اور چیمپئین نوامی اوساکا کے باہر ہونے کے ایک دن بعد دوسری فاتح کیرولینا پلسکووا کا سفر بھی ویمنس کے ڈرا سے ختم ہوگیا۔

اس طرح ٹاپ تین خواتین فاتح کھلاڑیوں میں سے پلسکووا اور اوساکا کے ہارنے سے ہالیپ اور 2016 کی فاتح انجلیک کربر کے لیے بڑی مشکل ہٹ گئی۔ اسپین کے اسٹار رافیل نڈال جمعہ کو دیر رات راجر فیڈرر کے جان مل مین کے خلاف دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے بعد ہم وطن پابلو کیرینو بسٹا کے خلاف کورٹ پر اترے۔

33 سال کے نڈال نے کہا، میں نے یہ میچ رات ایک بجے تک دیکھا۔ اس میچ کو دیکھے بنا نیند آنا ناممکن تھا۔ ان پر تھکان کاکوئی اثر نہیں دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے ایک گھنٹے 38 منٹ میں 6-1, 6-2, 6-4 سے جیت حاصل کی۔ نڈال میلبورن میں جیت کے ساتھ فیڈرر کے ریکارڈ 20گرینڈ سلیم خطاب کی برابری کرسکتے ہیں۔

اب وہ کیرن خاچانوف اور نک کرگیوس کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے مقابلہ کریں گے۔ وہیں ہالیپ نے قازقستان کی یولیا پوتنتیسوا کو 6-1, 6-4 سے ہار کر آخر 16 میں جگہ بنائی جس میں انکا سامنا بلیجیم کی ایلس مرٹینس سےہوگا جنہوں نے سی سی بیلس کے خلاف تین سیٹ میں جیت حاصل کی۔

Tags:

You Might also Like