Type to search

اسپورٹس

اس ہندوستانی لڑکی سے شادی کریں گے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل

اسپورٹس ڈسک،23اگسٹ(اردپوسٹ) پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی کے بعد ایک اور غیر ملکی کرکٹر ہندنژاد کی لڑکی سے شادی کی تیاری میں ہے- حسن علی نے دبئی میں ہندوستانی لڑکی شامیہ سے آرزو سے نکاح کیا- شامیہ ہریانہ کی رہنے والی ہے اور پچھلے تین سالوں سے ایئر امارات میں کام کررہی ہے- خبروں کی مانیں تو آسٹریلیائی آل راؤنڈر جلد ہی ہندوستانی لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں-

آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل ہندوستان نامور شخصیت وینی رمن کے ساتھ اکثر نظر آتے ہیں- ذرائع کی مانیں تو دونوں ہی ایک دوسرے کو لمبے وقت سے ڈیٹ کررہے ہیں- حالانکہ دونوں شادی کب کریں گے اس بات کا ابھی خلاصہ نہیں ہوا ہے-

وینی رمن سوشل میڈیا پر خوب ایکیٹو رہتی ہے- گلین اور وینی رمن کافی وقت سے تعلقات میں ہے- گلین اور وینی کی تصویریں سوشل میڈیا پر اکثر دیکھی جاتی ہے- خود گلین اور وینی ایک دوسرے کی فوٹو شیئر کرتے ہیں-

حسن علی کے بعد گلین میکسویل بھی جلد ہی ہندوستانی لڑکی کے ساتھ شادی کرسکتے ہیں- اس سے پہلے آسٹریلیائی تیز گیندبازر شان ٹائٹ ہند نژاد کی خاتون کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں- گلین اور وینی پر لوگوں کی نگاہیں جمی ہے کہ آخر کب دونوں ایک دوسرے کا ہمسفر بننے کا فیصلہ کریں گے۔

Tags:

You Might also Like