Type to search

اسپورٹس

نیوزی لینڈ کو ہرا کر آسٹریلیائی خواتین سیمی فائنل میں پہنچی

اسپورٹ ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے پیر کو یہاں اوول میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار رنوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے- پہلے بلے بازی کرتے ہوئے موجودہ فاتح نے 20 اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 155 رنوں کا اسکور کھڑا کیا- نیوزی لینڈ پورے اوور کھیلنے کے بعد سات وکٹ کھو کر 151 رن ہی بنا سکی، آخری اوور میں نیوزی لینڈ ٹیم کو جیت کے لیے 20 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن کیٹی مارٹن ایک چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد ٹیم کو ضروری رنوں تک نہیں پہنچا پائی، مارٹن 18 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 37 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہی، انکےساتھ لیگ کسپرک تین رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹی-