Type to search

اسپورٹس

ٹرائی سیریز: ایلس پیری کا آل راؤنڈ مظاہرہ، آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کو 4 وکٹ سے ہرایا

اسپورٹس ڈسک،3فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تجربہ کار آسٹریلیائی کھلاڑی ایلس پیری (4 وکٹ اور 49 رن) کے شاندار مظاہرے کی بدول آسٹریلیائی ویمن ٹیم نے قومی سہ رخی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ۔ تجربہ کار ایلس پیری اور نوجوان ٹائیلا ویلیمنک کی زبردست گیند بازی کے سامنے ہندوستانی خواتین بلے باز نہیں چل پائی اور ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رن ہی بنا سکی۔

آسٹریلیائی ٹیم نے 18.5 اوور میں 6 وکٹ پر 104 رن بناکر 7 گیند باقی رہتے ہدف حاصل کرلیا۔ 104 رن کا ہدف کا پچھا کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ایلس پیری نے 47 گیندوں پر 8 چوکے کی مدد سے 49 رن بنائے ۔ ایشلے گارڈنر نے 22 رن بنائے، نکولا کیری (9) نے فاتح چوکا لگایا، پیری کو پلیئر آف دی میچ منتخب چنا گیا۔ ہندوستان کے لیے راجیشوری نے 2 وکٹ لیے جبکہ دپتی شرما، شیکھا پانڈے ، رادھا یادو اور اروندھتی نے 1-1 وکٹ لیے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹ سے ہراکر شاندار شروعات کرنے والی ہندوسانی ویمن ٹیم نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے ر اپنے آخری سات وکٹ 25 رن کے اندر گنوائے۔ ہندوستتان کی طرف سے صرف سمرتی مندھانا (35)، کپتان ہرمنپریت کور (28) اور دسویں نمبر کی بلے باز رادھا یادو (11) ہی دوہر ے عدد میں پہنچ سکی۔ پیری نے چار اوور میں 13 رن دے کر 4 اور ٹائیلا ویلیمنک نے 13 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔

شیفالی ورما (5) اور جیمیماہ روڈریگس (1) کے جلدی آوٹ ہونے کے بعد مندھانا اور ہرمنپریت نے تیسرے وکٹ کے لیے 40 رن جوڑے، مندھانا کے آوٹ ہونے سے یہ شراکت داری ٹوٹی۔ اسکے باوجود ہندوستان کا اسکور 13 اوور ختم ہونے پر تین وکٹ پر 78 رن تھا اور وہ اچھی صورتحال میں دیکھ رہا تھا۔ لیکن پیری نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہرمنپریت کو تھرڈ مین پر کیچ کرایا۔ پیری نے اسی اوور میں تانیہ بھاٹیہ اور دپتی شرما کو بھی پولین بھیجا جسکے بعد ہندوستانی ٹیم واپسی نہیں کرپائی۔

Tags:

You Might also Like