Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا میں کرکٹ کی واپسی کی تاریخ طے، ٹی 20 ٹورنامنٹ لائیو دیکھ سکیں گے کرکٹ فینس

اسپورٹس ڈسک،4جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کھیلوں پر لگی روک کے دو مہینے بعد آسٹریلیا میں مسابقتی کرکٹ کی واپسی ہفتہ کے آخر میں ڈارون میں ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ذریعہ ہوگی۔ سی ڈی یو ٹاپ اینڈ ٹی 20 راؤنڈ رابن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 15 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جو چھ سے آٹھ جون تک کھیلا جائے گا۔ اس میں میدان پر 500 ناظرین کو داخلے کی اجازت رہے گی چونکہ ڈراون میں 21 مئی کے بعد سے کورونا انفیکشن کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔