Type to search

تعلیم اور ملازمت

ساتویں کلاس کے طالب علم نے بنایا روبوٹ، کرسکتا ہے مریضوں کی خدمت

aurangabads-student-designs-robot

اورنگ آباد،29مئی (اے این آئی) ساتویں کلاس کے طالب علم سائی سریش رنگدل نے اورنگ آباد میں شوریہ، نام کا ایک روبوٹ تیار کیا ہے، جو مریضوں کو دوا اور کھانا دینے کے کام آسکتا ہےا۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، روبوٹ بیٹری سے چلتا ہے اور اسے اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک کلوگرام تک وزن والی چیزوں کو لے جاسکتا ہے۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق طالب علم نے بتایا ، اس روبوٹ کو ڈیزائن کرنے کے پچھے کا مقصد وائرس مریضوں کے ساتھ میڈیکل اسٹاف کے جسمانی رابطے کو کم کرنا ہے تاکہ کوویڈ 19 وائرس سے انکا رابطہ کم کیا جاسکے۔

طالب علم نے بتایا کہ یہ روبوٹ آگے، پچھے موڑنے کے ساتھ 360 ڈگری دائیں اور بائیں گھوم سکتا ہے۔ سائی کے والد، سریش نے اے این آئی کو بتایا کہ انکے بیٹے کو بچپن سے ہی گیجٹ اور الیکٹرانکس میں دلچسپی ہے۔

بیٹے کی دلچسپی کے بارے میں بات کرتے ہوئے والد نے کہا، چار یا پانچ سال کی عمر سے ہم نے انکے جنم دن پر الیکٹرانک سامان ہی گفٹ کیا۔ ہم نے گیجٹس اور دیگر سامان خریدے، جو اس روبوٹ کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیے گئے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان ہمیں کچھ چیزیں نہیں ملی، اس لیے وہ بہت پریشان ہوگیا، اس نے صحت عملہ کے لیے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا جن پر وبا کا سب سے ذیادہ خطرہ ہے۔