Type to search

آٹو موبائل

ایتھر 450ایکس الیکٹرک اسکوٹر 4جی، ہندوستان میں لانچ

آٹوڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایتھر انرجی نے ہندوستانی مارکٹ میں اپنے لیٹسٹ الیکٹرک اسکوٹر کو لانچ کردیا ہے- کمپنی نے اسے ایتھر 450 ایکس کے نام سے مارکیٹ میں لانچ کیا ہے- جو ایتھر 450 ہے- کمپنی نے اس سے پہلے 1.5 سال پہلے اوریجنل اسکوٹر کو لانچ کیا تھا، کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے اپ گریڈ اسکوٹر میں کئی نئے فیچرس کو جوڑا ہے- کمپنی اپنے اس اسکوٹر کی مارکیٹنگ سوپر اسکوٹر کے نام سے کررہی ہے- کمپنی نے اس اسکوٹر کو لانچ کرنے کے لیے ایک ایونٹ کو منعقد کیا تھا، جہاں کمپنی نے اسکی قیمت اور تفصیلات کی معلومات دی تھی-

کمپنی نے 450 ایکس اسکوٹر کو ہندوستان میں 99 ہزار روپے کی تعارفی قیمت میں لانچ کیا ہے- یہ اسکی بنگلور میں ایکس شوروم قیمت ہے- وہیں دہلی میں ایتھر 450 ایکس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 85 ہزار روپے ہوگی- یہ قیمت دہلی میں سبسیڈی کے بعد ملے گی- ایسے میں نیو 450 ایکس اب دو پرفارمینس پیک آپشن کے ساتھ آتا ہے- جس میں پلس اور پرو شامل ہے- کسٹمر 450 ایکس پلس پیک کو ماہانا سبسکرپشن میں 1699 روپے میں خرید سکتے ہیں- وہیں 450 ایکس پرو پیک کو 1999 روپے ماہانہ سبسکرپشن میں خرید سکتے ہیں-

ایتھر 450 ایکس الیکٹرک اسکوٹر 2.9 کے ڈبلیو ایچ لیتھیم آئن بیٹری کے ساتھ آتی ہے- اس اسکوٹر کی بیٹری 80-0 فیصد 3 گھنٹے 35 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے- اسکے علاوہ اسکی بیٹری 5 گھنٹے 45 منٹ میں فل ہوجاتی ہے-

Tags:

You Might also Like