Type to search

قومی

آسام ’این آر سی‘ کی فائنل لسٹ جاری، 19 لاکھ لوگ ہوئے باہر

آسام حکومت نے این آر سی کی فائنل فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں 19 لاکھ افراد اپنی جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ این آر سی کے ریاستی کوآرڈینیٹر پریتک ہزاریکا نے بتایا کہ کل  3،11،21،004 افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کی فائنل لسٹ سے 19،06،657 لوگ باہر ہوگئے ہیں۔ این آر سی باہر سے کیے گئے لوگوں کو اب طے وقت کے اندر غیر ملکی ٹریبونل کے سامنے اپیل کرنی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے 31 اگسٹ تک این آر سی کی آخری فہرست جاری کرنےکی آخری وقت طے کیا تھا۔ این آر سی فہرست کو بنانے کا عمل 4 سال پہلے شروع ہوا تھا اور حکومت نے طے وقت کے اندر یہ فہرست جاری کردی ہے۔

فائنل لسٹ کو  http://www.nrcassam.nic.in  ویب سائٹ پر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔ کل 3،30،27،661 لوگوں نے این آر سی میں شامل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ اس میں سے 3،11،21،004 کو این آر سی میں جگہ دی گئی۔

Tags:

You Might also Like