Type to search

اسپورٹس

گجرات میں بن رہا ہے دنیا کا سب بڑا اسٹیڈیم : سردار پٹیل اسٹیڈیم

سردار پٹیل اسٹیڈیم 700 کروڑ کی لاگت سے بن رہا ہے

قریب 1.10 لاکھ تماشائی کی گنجائیش


 اسپورٹس ڈسک،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم گجرات کے احمدآباد میں بن رہا ہے۔ جو اگلے سال مارچ کے آخر تک تیار ہونے کی امید ہے۔ کولکہ کے ایڈن گارڈن میں تاریخی ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ کے انعقاد میں اہم رول نبھانے کے بعد بی سی سی آئی کے نئے مقرر صدر سورو گنگولی اب ایک اور تاریخی قدم اٹھانے جارہے ہیں۔ گنگولی نے اب احمد آباد میں بن رہے اس اسٹیڈیم میں پہلا مقابلہ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان کرانے کے لیے کمر کس لی ہے۔ اگر سب صحیح رہا تو اگلے سال کرکٹ شائیقین کو یہ تحفہ مل سکتا ہے۔

دراصل جب اس بارے میں بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی سے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف کردیا کہ اس بارے میں آئی سی سی کی اجازت کاانتظار کیا جارہا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان ممکنہ میچ میں دنیا بھر کے اسٹار کھلاڑیوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ بی سی سی آئی اور گجرات کرکٹ اسوسی ایشن نے اس انعقاد کو شاندار بنانے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔ ماناجارہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم کو 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیاجارہا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں 1.10 لاکھ کرکٹ شائیقین بیٹھنے کی گنجائیش ہے۔ اسکی تعمیر جنوری 2017 میں شروع ہوئی تھی۔

Tags: