Type to search

اسپورٹس

خاتون کرکٹر مچا رہی ٹینس میں دھمال ، فرنچ اوپن جتنے کے بعد یو ایس اوپن پر نظر

اسپورٹس ڈسک،29 اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اگر کوئی کرکٹر ٹینس میں دھمال مچائے تو کھیل شائقین کو چونکنا لازمی ہے- لیکن ایسا ہورہا ہےاور بڑے اثردار طریقے سے ہورہا ہے- ایسا کرنے والی کوئی اور نہیں آسٹریلیا کی  ایشلے بارٹی ہے- بارٹی جو کبھی آسٹریلیا کی ٹاپ ٹی 20 لیگ میں کھیل چکی ہے اور نیشنل کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے بے حد قریب تھی، وہ آج دنیا کی نمبر 2 ٹینس کھلاڑی ہے-

23 سال کی  ایشلے بارٹی کی موجودہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ 2 ہے- وہ جون-جولائی میں دنیا کی نمبر 1 خاتون ٹینس کھلاڑی رہ چکی ہے-

 ایشلے بارٹی 2010 میں 14 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹینس کھلاڑی بن چکی تھی- انہوں نے 2011 میں ومبلڈن میں جونیئر گرلز کا خطاب جیتا ہے-

 ایشلے بارٹی نے 2014 میں پروفیشنل ٹینس سے بریک کا اعلان کیا- اسکے بعد وہ کرکٹ کھیلنے لگی-

 ایشلے بارٹی 2015 میں خواتین کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹس کی ٹیم میں شامل تھی- یہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اہم ٹورنامنٹ ہے-

 ایشلے بارٹی نے 2016 میں کرکٹ چھوڑ کر پھر سے ٹینس میں واپسی کرلی- انہوں نے اسی سال اپنا پہلا آئی ٹی ایف خطاب جیتا-

 ایشلے بارٹی نے 2018 میں یوایس اوپن میں ڈبلز کا خطاب جیتا- یہ انکا پہلا گرانڈ سلیم خطاب تھا-

 ایشلے بارٹی 2019 میں فرنچ اوپن چیمپیئن بن گئیں۔ یہ ان کا پہلا سنگلز گرینڈ سلیم خطاب تھا۔ اسکی بدولت ہی وہ نمبر 1کھلاڑی بھی بن گئی۔

Tags:

You Might also Like