Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا اوپن: ایشلے بارٹی نے پیٹرا کویٹووا سے بدلا چکایا، سوفیہ کینن نے روکا ، انس جابر کی فاتح

اسپورٹس ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورلڈ نمبر ایک کھلاڑی ایشلے بارٹی نے منگل کو یہاں پیٹرا کویٹووا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی، جہاں انکا سامنا امریکہ کی 14 ویں سیڈ سوفیہ کینن سے ہوگا- آسٹریلیا کی ٹاپ سیڈ بارٹی نے پہلے سیٹ میں لڑائی کے بعد جمہوریہ چیک کی ساتویں سیڈ پیٹرا کویٹووا کو 7-6 (8/6), 6-2 سے شکست دیے کر یہاں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی-

اس طرح سے 23 سال کی بارٹی نے دو بار کی ومبلڈن چیمپئین پیٹرا کویٹووا سے پچھلے سال کوارٹر فائنل میں ملی ہار کا بدلہ بھی چکتا کردیا- آسٹریلیا کی کھلاڑی حالانکہ پچھلے 12 مہینوں سے بہترین فارم میں ہے- انہوں نے پچھلے سال فرینچ اوپن جیتا اور پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچی- بارٹی نے کہا، یہ پوری طرح سے غیر یقینی ہے- میں جانتی تھی کہ مجھے پیٹرا کے خلاف اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا، پہلا سیٹ اہم تھا-

اس درمیان سوفیہ کینن نے تیونس کی انس جابر کے فاتح مہم پر روک لگا کر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں داخل ہوئے- انہوں نے جابر کو 6-4, 6-4 سے ہرایا-

ماسکو میں پیدا ہوئی 21 سالہ کینن نے پچھلے دور میں امریکہ کی 15 سالہ کوکو گاف کو ہرایا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ بے حد پرجوش ہے، بچپن میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ نیویارک میں بسنے والی کینن نے کہا، یہ سخت میچ تھا، اس نے اچھا کھیل دیکھایا-

Tags:

You Might also Like