Type to search

ٹی وی اور فلم

بارش2: شرمن جوشی کے ساتھ لپ لاک کرنے والے سین پر شا نیگی کا بیان

baarish-2 asha-negi

فلمی ڈسک، 3مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ اشا نیگی ان دنوں اپنے ویب سیریز بارش 2 کی وجہ سے لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اس ویب سیریز میں اشا نیگی بالی ووڈ ایکٹر شرمن جوشی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دیکھیں گی۔ ویب سیریز کے ٹیزر اور ٹریلر دونوں کو فینس کافی پسند کررہے ہیں۔ جس میں اشا نیگی اور شرمن جوشی کی شاندار کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

بارش 2 کو ٹیزر میں اشا نیگی ، شرمن جوشی کو لپ لاک (ہونٹوں پر کس) کرتے نظر آئی تھی۔ اپنے لپ لاک کے اس سین کے بارے میں حال ہی میں جب اشا نیگی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ سین کرنا کتنا مشکل رہا تھا۔ حال ہی میں میں ٹیلی چکر کو دیئے ایک انٹرویو میں اشا نیگی نے بتایا کہ میرا پہلا آن اسکرین لپ ۔ لاک تھا۔ شوٹنگ کے وقت میں کافی شرما رہی تھی۔ اس دوران بول بھی نہیں پا رہی تھی۔ ایسے میں شرمن جوشی اور ویب سیریز کے ڈائریکٹر نے مجھے کمفرٹ زون میں لانے کی کوشش کی۔

اسکے آگے بتاتے ہوئے اشا نیگی نے کہا،جب مجھے لپ لاک کسینگ سین کے بارے میں بتایا گیا تو میں نے انکار نہیں کیا۔ میں خود کو کسی سین کے لیے باندھنا نہیں چاہتی۔ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے ہر قسم کے رول نبھانے چاہیئے۔

 

اشا نیگی اور شرمن جوشی کی یہ ویب سیریز 6مئی کو آلٹ بالاجی اور زی ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوگی۔ گذشتہ کافی وقت سے اشا نیگی اور رتویک دھنجانی کے بریک اپ کی خبریں سامنے آرہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارس لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد الگ ہوچکے ہیں۔ کافی وقت سے ان دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ حالانکہ ان دنوں اداکارہ اپنی نجی زندگی نہیں بلکہ اس ویب سیریز کو لیکر سرخیوں بٹور رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like