Type to search

ٹی وی اور فلم

اس وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی ٹی وی اداکارہ آشا نیگی

ٹی وی ڈسک،27مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ آشا نیگی نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے لو فیز کے بارے میں بات کی ہے۔ آشا نیگی نے اس وقت کے بارے میں اپنے فینس کو معلومات دی ہے جب انکے دو بیک ٹو بیک شوز فلاپ ہوگئے تھے اور کچھ کام نہیں کررہا تھا۔ بڑے اچھے لگتے ہیں، پوترا رشتہ، پورن ویواہ ، قبول ہے جیسے کئی شوز کرچکی اداکارہ آشا نیگی نے بتایا کہ جب پہلا شو فلاپ ہوا تو انہوں نے سوچا کہ چلو کوئی بات نہیں۔ اس دوران آشا نیگی کے پاس بیک اپ میں کچھ اچھے شو تھے۔ حالانکہ جب آشا نیگی دوسرا شو بھی نہیں چل سکا تو ٹی وی اداکارہ آشا نیگی بے حد مایوس ہوگئی تھی۔

آشا نیگی بتاتی ہے کہ میں بہت مایوس تھی۔ میں نے سوچا کہ سب کچھ اب میرے لیے ختم ہوگیا ہے میں اس وقت بہت اداس تھی۔ میرا وزن بھی اس دوران بہت بڑھ گیا تھا کیونکہ ڈپریشن کی وجہ سے بہت ذیادہ کھا رہی تھی۔ اس واقع نے میری ذہنی سکون اور اعتماد کو پوری طرح سے ختم کردیا تھا۔

Tags:

You Might also Like