Type to search

ٹی وی اور فلم

آشا بھٹ برتھ ڈے اسپیشل: اداکارہ اور مس سپرنیشنل پیجنٹ

آشا بھٹ

فلمی ڈسک، 5 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور مس سپرنیشنل پیجنٹ آشا بھٹ آج اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے۔

آشا بھٹ کی پیدائش 5 ستمبر 1992 کو کرناٹک میں ہوئی- وہ ایک ماڈل، اداکارہ ، انجینئر اور کرناٹک کی بیوٹی پیجنٹ ٹائٹل ہولڈر ہے- وہ پہلی ہندوستانی ہے جو سال 2014 میں مس سپرنیشنل پیجنٹ جیتا-

آشا بھٹ 5 ستمبر 1992 کو ریاست کرناٹک کے شموگا ضلع میں واقع ایک صنعتی شہر بھدروتی میں کنڑ برہمن گھرانے میں پیدا ہوئی- انکے والدین سبرہمنیا اور شیامالا بھٹ ہیں-

انکے والدین لیبارٹری ٹیکنیشن ہیں اور بھدروتی شہر کے کلینیکل لیبارٹری میں کام کرتے ہیں- انکی ایک بڑی بہن ڈاکٹر ہے-

آشا بھٹ نے نے بھدروتی کے سینٹ چارلس اسکول میں تعلیم حاصل کی اور مود بیری کے الوا پری یونیورسٹی کالج میں اپنی تعلیم حاصل کی۔

وہ پونے کی آئی آئی ٹی جے ای ای کوچینگ انسٹی ٹیوٹ پرائم اکیڈمی کی ہونہار طالب علم ہے- فی الحال وہ ممبئی میں مقیم ہیں ، ایک ماڈل ہونے کے علاوہ ، وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں اور استرا فاؤنڈیشن کے نام سے ایک این جی او چلاتی ہیں۔

سال 2014 میں ، انہوں نے ٹائمز گروپ کے زیر اہتمام مس دیوا پیجنٹ میں حصہ لیا اور مس انڈیا سپرنیشنل کا تاج پہنا،

کرناٹک کی باصلاحیت لڑکی آشا بھٹ راتوں رات اس وقت بحث میں آگئی جب سال 2014 میں انہوں نے دنیا بھر کی خوبصورت لڑکیوں کو پچھے چھوڑتے ہوئے مس سپرنیشنل کا خطاب اپنے نام کیا۔ اب آشا فلم جنگلی سے بالی ووڈ میں دستک دے چکی ہے۔ جس میں ایکٹر ودیوت جاموال کے ساتھ نظر آئی۔

آشا بھٹ ایک ساؤتھ انڈین فیمیلی سے ہے، جہاں کلچرل ٹریننگ پڑھائی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ میری ماں اتھیلٹ ہیں اور کمال کی ڈانسر ہے۔ میرے گھر والے ہمیشہ بہت سپورٹ کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ بچا، تیرے کو جو کرنا ہے تو کر، تو اڑ، گرنے کی ٹینشن مت لے، تو گرے گی، تو ہم پکڑ لیں گے۔ اس لیے میں نڈر ہوکر یہ سب کر پائی۔

پولینڈ میں منعقد مس سپرنیشنل 2014 کا خطاب جیتا لیا ہے۔ یہ خطاب جتنے والی آشا پہلی ہندوستانی ہے۔ آشا نے یہ خطاب 70 ملکوں کی خوبصورت چہروں کو شکست دے کر حاصل کیا ہے۔ جیت کا تاج آشا کے سر پر مس سپرنیشنل 2013 مس فلپائن نے سجایا۔ آشا کو خطاب کے ساتھ 25000 ڈالر نقد دیئے گئے تھے۔

معلوم ہو کہ مس انڈیا آشا بپٹ اس سے پہلے بالی ووڈ فیوژن شو میں مس ٹیلنٹ کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔ وہ ایک روایتی لیکن آزاد خیال کی لڑکی کہی جاتی ہے۔ آشا اس سے پہلے کئی بیوٹی مقابلے جیسے بیسٹ نیشنل کسٹیوم، مس فیشن شو جیسے پروگرام میں نظر آچکی ہے۔

آشا بھٹ نے فلم جنگلی میں میرا کا رول نبھایا اور اسی فلم سے ڈیبیو کیا، اسکے بعد سال 2020 میں انہوں نے کنڑ فلم رابرٹ میں دیکھی، دوستانہ 2 میں کارتیک کی بہن کے رول میں دیکھی۔

Tags: