Type to search

تلنگانہ

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ، اسد الدین اویسی نے حیدرآبادی اسٹائل میں کی اپیل: وقت ذایا نہ کرئے

حیدرآباد،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس خطرے کو لیکر پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ اس درمیان کئی لوگ اپنی طرف سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں لگے ہیں اور انہیں کھانے پینے سمیت دیگر ضرورت کی چیزیں مہیا کرا رہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں حیدرآبادی اسٹائل میں لکھا، پیارے، ایسا وقت انشا اللہ پھر نہیں آئے گا۔ ۔۔ یہ وقت بھائی چارگی، محبت اور انسانیت کا ہے۔۔۔ ایسچ زایا نککو جانے دو۔۔۔۔ اس موقع پر اسی طرح کام آئیں، جیسے آر اینڈ آر چیرٹیبل ٹرسٹ کے یہ والینٹر آرہے ہیں۔


اس ٹیوٹ کے ساتھ اویسی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ جسکے کچھ لوگ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو کھانے کا پیکٹ دے رہے ہیں۔ اویسی نے اپنے دوسری ٹیوٹ میں کہا، میں سبھی لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ یہ مشکل بھرا دور ہے۔ براہ کرم راحت کاموں کا غلط استعمال نہ کریں۔ یہ مدد انکے لیے ہے جنکے پاس کھانا خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہے۔ جنہیں حیدرآبادی پیٹ بھرے لوگ کہتے ہیں۔

وزرات صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 649 ہوگئی ہے جبکہ 13 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like