Type to search

قومی

اسد الدین اویسی کا انوراگ ٹھاکر کو چیلنج، ہندوستان میں وہ جگہ بتائے جہاں آپ مجھے گولی ماریں گے، میں آنے کو تیار

ممبئی،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر کی طرف سے گولی مارو والے بیانن پر زبردست جواب دیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر انوراگ ٹھاکر کے اس بیان پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے چیلنج دیا کہ آپ کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہندوستان میں وہ جگہ بتائے جہاں آپ مجھے گولی ماریں گے، میں آنے کو تیار ۔ ممبئی کے ناگپاڑا کے جھولا میدان میں منعقد پروگرام کے دوران اویسی نے یہ بیان دیا۔

اسدالدین اویسی نے کہا، انوراگ ٹھاکر میں چینلنج دیتا ہوں، ہندوستان میں وہ جگہ بتائے جہاں آپ مجھے شوٹ کریں گے اور میں آنے کو تیار ہوں، آپ کا بیان مجھے کوئی خوف نہیں ہوگا، کیونکہ ہماری ماں اور بہنیں بڑی تعداد میں سڑک پر ہے اور انہوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ لیا ہے۔
ریتھلا سے بی جے پی امیدوار منیش چودھری کی حمایت میں ایک اجلاس میں انوراگ ٹھاکر نے انتخابی ریلی میں آئے لوگوں کو غداروں کو گولی مارنے والا اشتعال انگیز نعرہ لگانے کے لیے اکسایا تھا، جسکے بعد یہ معاملہ سیاسی طور پر بڑا ہوگیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو نوٹس جاری کیا۔ کمیشن نے ان سے جمعرات دوپہر تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

اویسی نے اس معاملے میں منگل کو ٹیوٹ کیا تھا، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کہا، ٹھاکر کا کام ایک ایسی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے جو روز ریکارڈ توڑ گراوٹ پر ہے۔

(خبر: اے این آئی سے بھی)

Tags:

You Might also Like