Type to search

تلنگانہ

کورونا بحران کے درمیان رمضان سے قبل اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے کی تراویح کی نماز کے لیے اپیل

حیدرآباد،17اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پورا ملک اس وقت لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا کررہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں عام سرگرمیاں ویسے تو ٹھپ ہے لیکن لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی خبریں بھی ملک بھر سے سامنے آرہی ہے۔ ایسے واقعات سے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اپریل ماہ میں ہی مسلم رمضان کے روزے رکھیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے ایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران تراویح گھر میں ہی کرنے کی اپیل مسلم بھائیوں سے کی ہے۔ ایک ٹیوٹ میں انہوں نے کہا ، جامعیۃ نظامیہ کے ایک بیان میں حیدرآباد کے مفتیوں اور علماؤں نے اپیل کی ہے رمضان کے آنے والے مہینے کے دوران گھر میں ہی تروایح پڑھی جائے۔ یہ ہدایات صرف تلنگانہ اور آندھراپردیش پر لاگو نہیں ہوتے ، پورے ہندوستان میں انکا سختی سے عمل کیا جانا ہے۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس وقت مذہبی مقامات کو بند رکھا گیاہے اور یہاں لوگوں کو ایک جمع ہونے سے روکنا کے ہدایات ہے۔ لوگوں جمع ہونے سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس سے پہلے اسی ماہ شب برات کے دوران بھی مسلمانوں سے مساجد اور قبرستان کے بجائے گھر میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسرے مذہب کے لوگوں سے بھی مذہبی مقامات پر جمع نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن ہندوستان میں لگاتار اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like