Type to search

قومی

اروند کیجریوال نے کہا – کورونا دہلی میں بہت تیزی سے پھیلنے والا ہے

دہلی،10جون(ذرائع) دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ایک بار پھر میڈیا سے بات کی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ کل میرا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا اور رپورٹ منفی آئی ہے- میں پچھلے دو دن سے کمرے میں بند تھا- دہلی میں آج 31 ہزار کورونا کے کیس ہیں- جن میں سے 12 ہزار لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں- کیجروال نے مانا کہ دہلی میں بہت تیزی سے کورونا پھیلنے والا ہے-

دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دیگر ریاستوں کے مریضوں کا علاج کئے جانے سے متعلق تنازع پراپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجری وال نے بدھ کو کہاہے کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں اب مرکز کے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔

دہلی میں آنے والے دنوں میں کورونا کی صورت حال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مسٹر کیجری وال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں راجدھانی میں کورونا کے معاملوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں اب مرکزکے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔ مسٹر کیجری وال نے کہا ہے کہ لفٹننٹ گورنر انل بیجل کے حکم کو مانا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like