Type to search

ٹی وی اور فلم

ارونیتا کانجی لال کا پہلا سولو گانا ‘پیا جی کے سنگ’ ریلیز

ارونیتا کانجی لال

فلمی ڈسک، 15 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین آئیڈل 12 کی دوسری رنر اپ رہے چکی ارونیتا کانجی لال کا سولو گانا پیا جی کے سنگ ، سوشل میڈیا پر ان دونوں خوب وائرل ہورہا ہے-

سوشل میڈیا پر ان دنوں ارونیتا کانجی لال کافی زیر بحث ہے- آئے دن پون دیپ رنجن کے ساتھ انکے ڈانس ویڈیو اور رومانٹک فوٹو دیکھنے کو مل جاتے ہیں-

 

فینس کو بھی دونوں کی جوڑی کافی پسند آتی ہے- ایک بار پھر ارونیتا سرخیوں میں ہے، لیکن اس بار وہ کسی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے نہیں بلکہ حالیہ ریلیز گانے کی وجہ سے وہ بحث میں ہے-

دراصل حال ہی میں ارونیتا کانجی لال کا پہلا سولو گانا پیا جی کے ساتھ، یوٹیوب پر ریلیز ہوا ہے- جو اس وقت ٹرینڈ میں ہے-

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ارونیتا کانجی لال کا یہ گانا انکے فینس کو خوب پسند آرہا ہے- اس گانے کو ہمیش ریشمیاں نے میوزک دیا ہے اور شبیر احمد نے اس گانے کو لکھا ہے- یہ گانا یوٹیوب پر زبردست وائرل ہورہا ہے-

وہیں انڈین آئیڈل 12 کے شو میں انکے گانے کے ساتھ ساتھ پون دیپ کے ساتھ انکا رومانٹک اینگل بھی کافی دیکھا گیا تھا-

ویب سائٹ اسٹار سن فولڈیڈ، کے مطابق انکی پیدائش 18 جنوری 2003 میں مغربی بنگال میں ہوئی- انکے والد کا نام اونی بھوشن کانجی لال اور والدہ کا نام شربانی کانجی لال ہے-

ارونیتا نے 8 سال کی عمر سے میوزک سیکھنا شروع کیا، انکی والدہ کو بھی گانے کا شوق رہا جس سے وہ متاثر ہوئی- انہوں نے میوزک اپنے انکل سے بھی سیکھا-

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ارونیتا کانجی لال سیمی کلاسیکل سنگر ہے-

ارونیتا بنگالی اور ہندی زبانوں میں گانے گاتی ہیں۔ سال 2013 میں دس سال کی عمر میں انہوں نے بنگالی سینگنگ ریالٹی شو سا رے گا ما پا بنگلہ جیتا۔

اور سال 2021 میں انڈین آئیڈل کے دوسری رنر اپ رہی-

انہوں نے کئی البم میں کام کیا جن میں پون سنگھ کے ساتھ البم موڈس وتھ میلوڈیزی میں تیرے بغیر، اور البم ہمیش کے دل سے میں او سویونی، پیا جی کے سنگ جیسے گانے شامل ہے- ان تمام گانوں کو ہمیش ریشمیاں نے کمپوز کیا-