Type to search

قومی

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی دہلی کے ایمس میں شریک

نئی دہلی/9اگسٹ(ایجسنی) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ  ارون جیٹلی کی طبعیت بگڑ گئی ہے- جمعہ کو قریب 11 بجے جیٹلی کو دہلی کے ایمس میں شریک کرایا گیا ہے- بتایا جارہا ہے کہ ارون جیٹلی کارڈیو نیورو ڈپارٹمنٹ کے آئی سی یو میں ہیں۔ جیٹلی کی بھرتی کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی  ایمس پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر صحت ہریش وردھن اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ایمس پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیٹلی کی جانچ پڑتال کرنے والے ڈاکٹروں سے بات کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی ایمس سے چلے گئے ہیں۔ تاہم امیت شاہ اب بھی موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ساڑھے دس بجے ، جیٹلی کے بارے میں ایمس کی جانب سے میڈیکل بلیٹن جاری کیا جائے گا۔

حالانکہ ابھی تک تصدیق نہیں ہوپایا کہ ارون جیٹلی کے کیا تکلیف ہوئی ہے- جس کی وجہ سے انہیں ایمس میں شریک کرایا گیا- آپ کو بتادیں کہ پچھلے سال ہی ارون جیٹلی کا کڈنی ٹرانسپلنٹ ہوا تھا-

Tags:

You Might also Like