Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکتاکپور کی ویب سیریز میں کام کریں گے ارسلان گونی

ممبئی، 15 فروری (یو این آئی) اداکار ارسلان گونی نے سال 2017 میں ریلیز فلم جیا اور جیا، سے بالی ووڈ میں اپنے کیری،ر کی شروعات کی تھی- وہ اب آلٹ بالاجی کی آنے والی ویب سیریز، میں ہیرو بول رہا ہوں، میں جلد نظر آنے والے ہیں-
یہ سیریز 1980 کے دہائی سے 1990کے دہائی کے عرصے پر مبنی ہے- اس سیریز میں ارسلان ایک انڈرورلڈ ڈان کے رول میں نظر آنے والے ہیں-

اسکے علاوہ وہ حق سے 2، میں بھی نظر آئیں گے، جسکا اعلان ایکتا کپور نے بہت پہلے ہی کردیا تھا- ارسلان نے اپنے کیریئر کا رخ ڈھونڈ لیا ہے- وہ ایک ساتھ دو ویب سیریز کررہے ہیں اور تیزی سے اپنے کیریئر میں آگے بڑھ رہے ہیں-
یہ ان کی زندگی میں تبدیلی کے ساتھ ایک بہترین آغاز ہے ۔ ارسلان نے کہا ’’مجھے کنٹینٹ سے بہت دلچسپی ہے اگر مجھے کہانی پسند آئی تو میں ضرور کروں گا، بغیر کسی پلیٹ فارم کی پرواہ کئے۔

ارسلان کشمیر کے رہنے والے ہیں- وہ کشمیر میں اچھے رینک والے سرکاری اہلکاروں اور وکیلوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کو یہ بھی بتادیں کہ ارسلان کے بھائی علی گونی بھی ٹی وی انڈسٹری میں بڑے ناموں میں شمار ہے- لیکن اب ارسلان بھی اپنی نئی انگیز کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اپنی اداکاری سے سبھی کو متاثر کریں گے-

Tags: