Type to search

ٹی وی اور فلم

عرشی خان کی بالی ووڈ میں فلم ترہیمم سے انٹری

فلم ترہیمم

فلمی ڈسک، 16 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی کے مشہور ریالٹی شو بگ باس 14 میں آکر طوفان مچانے والی عرشی خان جلد فلم میں ایکٹینگ کرتے نظر آئیں گی-

اداکارہ عرشی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے- عرشی خان کی فلم کا نام ترہیمم ہے اور اداکارہ کا دعوی ہے کہ وہ اس میں کافی الگ کردار میں نظر آئیں گی- عرشی نے فلم کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

 

 فلم سمیندرا تیواری، نیتو تیواری اور فہیم آر قریشی پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ فلم کو ترہیمم کی ہدایت دوشیانت پرتاپ سنگھ نے کی ہے- فلم کی اسٹوری ، اسکرین پلے اور ڈائیلاگ سلمان کے ہیں جبکہ میوزک پیوش رنجن کا ہے۔

اس فلم میں پنکج بیری ، راجو کھیر اور ادی ایرانی جیسے مشہور اداکار بھی ہیں۔

عرشی خان فلم کو لیکر پوری معلومات دی ہے بتایا ہے کہ انکے لیے یہ خواب کے سچ ہونے جیسا ہے-

عرشی خان نے ترہیمم میں اپنے رول کے بارے میں کہا ہے، ناظرین کو میرا بالکل الگ انداز دیکھنے کو ملے گا-

عرشی گاؤں کی لڑکی چمپا کے رول میں نظر آئیں گی- یہ عورت پر مرکوز فلم ہے اور اسکی کہانی لائن بہت ہی اچھی ہے-

عرشی خان نے اس رول کو لیکر آگے بتایا، یہ رول بہت ہی اہم ہے، اور لوگوں کو یہ بات سمجھ آئے گی کہ ترقی پذیر معاشرے میں خواتین کا تعاون کتنا اہم ہے-

یہی نہیں اس میں عورتوں کو پیش آنے والے مختلف چیلنجوں کے بارے میں بھی معلومات ملے گی-

عرشی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہے ، وہیں عرشی خان، سلمان اور کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہے-

بتادیں کہ عرشی خان کی پیدائش 29 نومبر 1989 ہوئی، انکے والد محمد ارمان خان اور والدہ نادرہ خان ہیں- عرشی نے اپنی تعلیم بھوپال کے مایو میڈیکل کالج سے حاصل کی-

 

عرشی خان سیاست میں بھی قدم رکھ چکی ہے- انہوں نے نیشنل کانگریس پارٹی کو جوائن کیا لیکن وہ جلد ہی پارٹی سے استعفی دے دیا–

اس سے پہلے عرشی خان ٹیلی ویژن شو ‘وش’ ، ‘عشق میں مرجاوں’ اور ‘ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹل’ میں نظر آچکی ہیں۔
عرشی ٹی وی کے علاوہ میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے جن میں وکی ٹھاکر کے گانے ، گاڑی ہے میری فراری، بندی، ویلنٹائن روز جیسے گانے شامل ہے-

Tags:

You Might also Like