Type to search

اسپورٹس

ملک کا نام روشن کرنے والے روہن اور سمرتی کو ملا ارجن ایوراڈ

نئی دہلی/17جولائی(ایجنس) مرکزی کھیل وزیر کرن ریججو نے منگل کو خاتون کرکٹر سمرتی مندھنا اور ٹینس کھلاری روہن بوپنا کو ارجن ایوراڈ دیا ہے۔ اس ایوارڈ کی شروعات 1961 میں ہوئی تھی۔ اس ایوراڈ کے ذریعہ خاص طور پر قابل کھلاڑیوں کو بھی ایوراڈ دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ میں 5 لاکھ روپے کیش دیا جاتا ہے ساتھ ہی ارجن کی مجسمہ والا اعزاز دیا جاتا ہے۔

بتادیں کہ سمرتی ہندوستانی خواتین کرکٹ کا بڑا نام ہے۔ خواتین ہو یا مرد وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم عمر کی ہندوستانی کپتان ہے۔ مندھنا نے 22 سال 229 دن کی عمر میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کی کپتانی سنبھالی۔ وہ اسی سال فروری میں دنیا کی نمبر 1 ون ڈے بلےباز بنی تھی۔

مندھنا سال 2018 کی شروعات سے ہی ونڈے میں شاندار مظاہرہ کررہی ہے۔ مندھنا نے پچھلے سال 12 ونڈے میچوں میں 669 رن اور 25 ٹی 20 میں 622 رن بنائے تھے۔ وہیں ایشین گیمس 2018 میں ٹینس مرد ڈبلس میں گولڈ میڈل جیتنے والے روہن بوپنا نے اس دورن کہا کہ ارجن ایوارڈ فاتح کے طور پر پہچان بنانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میں اس ایوراڈ کو حاصل کرکے بہت خوش ہوں۔

Tags: