Type to search

ٹی وی اور فلم

ارجن رامپال برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں نام کمایا

ارجن رامپال

فلمی ڈسک،26 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم پیار عشق اور محبت سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ایکٹر اور ماڈل ارجن رامپال آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

 

ارجن رامپال کی پیدائش 26 نومبر 1972 کو مدھیہ پردیش ، جبل پور میں ہوئی- وہ ایک اداکار ، ماڈل ، فلمساز اور ٹیلی ویژن کی شخصیت ہے۔

انکے خاندان ملٹری بیگ گراؤنڈ سے ہے- انکے والد امرجیت رامپال اور والدہ گیون رامپال ایک ٹیچر ہے- انکی پرورش ملٹی کلچرل ماحول میں ہوئی جہاں وہ عید، دیوالی اور کرسمس مناتے ہیں-

 

انہوں نے دیوالی، ناسک کے سینٹ پیٹرک اسکول سے تعلیم حاصل کی جہاں انکی والدہ ایک ٹیچر تھی-

اسکے بعد انہوں نے کوڈانیکل انٹرنیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کی- پھر دہلی کے ہندو کالج سے اکنامکس میں ڈگری کی- پھر وہ ایک ماڈل بن گئے- بتادیں کہ اداکارہ کم شرما، ارجن رامپال کی پہلی کزن ہے-

 

انہوں نے سابق مس انڈیا اور سپر ماڈل جیسیا مہر سے 1998 میں شادی کی اور انکی دو بیٹیاں ہیں، اور سال 2018 میں اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا-

اپریل 2019 میں رامپال نے اعلان کیا کہ ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس حاملہ ہے۔ گیبریلا ڈیمٹریڈس نے سال 2019 میں بیٹے کو جنم دیا-

 

ارجن نے سال 2001 میں آئی فلم پیار عشق اور محبت، کے بعد فلم دیوانہ پن میں دیا مرزا کے ساتھ نظر آئے تو وہی دل ہے تمہارا، میں پریتی زنٹا، جمی شیرگل اور مہیما چودھری کے ساتھ کام کیا، اور فلم دل کا رشتہ میں ایشوریہ رائے کے ساتھ زبردست اداکاری کرتے نظر آئے-

سال 2002 میں امیتابھ بچن کی فلم آنکھیں میں ارجن رامپال نے اندھے کا رول نبھایا تھا جسے خوب پسند کیا گیا اس فلم وہ سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے-

انہوں نے فلم پیار عشق اور محبت سے سال 2001 میں ڈیبیو کیا- انہوں نے 40 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں- انہیں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں بہترین معاون ایکٹر کا قومی ایوارڈ اور راک آن فلم میں انکی اداکاری کے لیے بہترین معاون ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

 

ارجن رامپال نے سال 2006 فلم آئی سی یو، سے پروڈیوسر بن گئے، فلم آئی سی یو 2006 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جسے ویویک اگروال نے ڈائریکٹ اور ارجن رامپال کی اہلیہ مہر نے پروڈیوس کیا- اس فلم میں ارجن رامپال اور وپشا اگروال اہم رول میں تھے-

انہوں نے سال 2007 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں منفی کردار نبھایا، انہوں نے سال 2011 میں شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلم را-ون میں منفی کردار میں نظر آئے- اسکے علاوہ وہ شاہ رخ کے ساتھ سال 2006 میں ڈان میں بھی کام کیا تھا-

اور سال 2017 میں بائیوپک فلم ڈیڈی کا اسکرین پلے بھی کیا- انکی سال 2018 میں آئی فلم پلٹن میں وہ ایک فوجی افسر کے رول میں دیکھائی دیئے- اس فلم کوجے پی دتہ نے پرڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا- یہ ایک ایکشن فلم تھی جس میں ارجن کے علاوہ سونو سود، جیکی شراف نے بھی کام کیا تھا-

 

ارجن رامپال فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی نظر آئے، سال 2019 میں دی فائنل کال میں وہ کیپٹن کرن سچدیو کا رول نبھایا جو زی5 پر نشر ہوئی- اس ویب سیریز کو وجے لالوانی نے ڈائریکٹ کیا تھا، اس سیریز میں ارجن نے انوپریا گوینکا، جاوید جعفری، جیسے اسٹارس کے ساتھ کام کیا-

ارجن رامپال نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں پیار عشق اور محبت، دیوانہ پن، آنکھیں، دل ہے تمہارا، دل کا رشتہ، تہذیب، اسمبھو، وعدہ، اعلان، یقین، ایک اجنبی، ہم کو تم سے پیار ہے، ڈرنا ضروری ہے، ڈان، آئی سی یو، اوم شانتی اوم، راک آن، ہاؤس فل، راجنیتی، را-ون، ہیروئین، جیسے کئی فلموں میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like