Type to search

ٹی وی اور فلم

ارجن رامپال اور مہر جیسیا کی شادی کے 21 سال بعد طلاق، بیٹیاں رہیں گی اپنی ماں کے ساتھ

فلمی ڈسک،21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ارجن رامپال اور مہر جیسیا کی شادی کے 21 سال بعد منگل کو باضابطہ طور سے طلاق ہوگیا ۔ باندرا کی ایک فیملی کورٹ نے آپسی رضامندی سے دونوں کے طلاق کو منظوری دے دی۔

بتادیں کہ دونوں نے 30 اپریل 2019 کو کورٹ میں طلاق کی عرضی دی تھی جسےجج شیلجا ساونت نے قریب 6 مہینے کے بعد اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت منظوری دے دی۔ انکی دونوں بیٹیاں اب ماں کے ساتھ ڈوپلیکس میں رہیں گی۔

دونوں کے الگ ہونے کی خبریں سب سے پہلے 2011 میں سامنے آئی تھی لیکن اس بات کو انہوں نے 28 مئی 2018 کو آفیشل اعلان کیا۔ اس درمیان ارجن ایک گھر میں شفٹ ہوگئے تھے۔

بتادیں کہ بین المذاہب شادی خصوصی میرج ایکٹ کے طرح رجسٹرڈ ہوتی ہے۔ اگر آپسی رضامندی سے طلاق کی درخواست کیا جاتا ہے تو اسکے لیے جوڑے کا کورٹ میں رجوع کرنے سے پہلے ایک سال تک الگ رہنا ضروری ہوتا ہے۔

غور طلب ہے کہ ارجن کو گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے ایک بیٹا ہے جسکا نام آریک ہے۔ جسکی پیدائش اسی سال 18 جولائی کو ہوا تھا۔ جب ارجن سے ربط کیا گیا تو انہوں نے کہا، میں اس بارے میں کیوں بات کرنا چاہونگا؟ اس سے کسی کو کیا مطلب ؟ میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

ارجنا رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس جنوبی افریقہ کی ایک ماڈل، فیشن ڈیزائنر ہے۔  ماڈل گیبریلا ڈیمٹریڈس 2009 میں مس آئی پی ایل بالی ووڈ کے نام سے سرخیوں میں آئی تھی۔ کہا جاسکتا ہے کہ وہ واقعی سوشل میڈیا کی سنسیشن ہے۔ انہیں اکثر بالی ووڈ ایکٹر راجن رامپال کے ساتھ لنچ اور ڈنر ڈیٹ پر دیکھا جاتا ہے۔ گذشتہ جولائی میں وہ ارجن کے بچے کی ماں بنی ہے۔

گیبریلا ڈیمٹریڈس سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ گیبریلا کے انسٹاگرام پر 356000 فالورس ہیں۔ گیبریلا ڈیمٹریڈس 2009 میں ہندوستان آئی تھی اور ماڈلنگ وعدوں کی وجہ سے 2011 میں واپس چلی گئی تھی۔ بتادیں کہ ارجن کی پہلی بیوی سے طلاق ہوچکاہے۔ گیبریلا اب ہندوستان میں ہی رہتی ہے اور سال میں دو بار اپنے والدین سے ملنے جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like