Type to search

ٹی وی اور فلم

خطروں کے کھلاڑی 11 کے فاتح بنے  ارجن بجلانی ، ٹرافی اور کار کے ساتھ 20 لاکھ روپے جیتے

ارجن بجلانی

ٹی وی ڈسک،28 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خطروں کے کھلاڑی 11 کا فائنل اتوار کو آن ایئر ہوا اور اسی کے ساتھ شو کو اپنا فاتح بھی مل گیا ہے۔

اس بار خطروں کے کھلاڑی 11 کی ٹرافی ارجن بجلانی نے اپنے نام کرلیا ہے۔ اس ٹرافی کے ساتھ ارجن کو 20 لاکھ روپئے اور ایک شاندار کار بھی انعام میں ملی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Bijlani (@arjunbijlani)

 

شو میں ارجن کو دیویانکا ترپاٹھی سے زبردست ٹکر ملی ہے۔ دیویانکا فرسٹ رنر اپ رہی، وہیں وشال آدتیہ سنگھ دوسرے رنر اپ رہے۔

وشال نے فائنل اسٹنٹ میں گیم چھوڑ دیا تھا۔ اسکے بعد ارجن اور دیویانکا نے اسے پورے کیا جس میں ارجن ، دیویانکا سے صرف 20 سکنڈ آگے تھے۔ اسی کے ساتھ ارجن نے یہ گیم اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ارجن بجلانی نے شو سے اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں شو کے ہوسٹ روہت شیٹی شو کے دو سب سے زبردست کمپیٹیٹرس ارجن اور دیویانکا کا ہاتھ پکڑے ہوئے ارجن کو شو کا ونر اعلان کرتے ہیں۔

جہاں ایک طرف ارجن کی خوشی کا ٹکھانا نہیں رہتا وہیں دیویانکا بھی انکے لیے خوش نظر آئی۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ارجن نے لکھا، جیت ۔ ہار تو چلتی رہتی ہے، لیکن شو میں ہمارا سفر سب سے ذیادہ معنی رکھتا ہے، مجھے لگتا ہے ہم سبھی نے خطروں کے کھلاڑی 11 میں مزے کیے اور سچ کہوں تو وشال آدتیہ سنگھ اور دیویانکا ترپاٹھی بھی نروس ہے۔

ارجن نے شو کی اسٹنٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے روہت شیٹی کو بھی ایک شاندار منٹر ہونے اور ہر اسٹنٹ کے لیے حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

خطروں کے کھلاڑی 11 کے کنٹیسٹنٹ اسطرح ہیں
ارجن بجلانی، دیویانکا ترپاٹھی، وشال آدتیہ سنگھ، ورون سود، شیوتا تیواری، راہول ویدیا ، ثنا مقبول، ابھینو شکلا، انوشکا سین، نکی تمبولی، مہک چہل ، آستھا گل اور سوربھ راج جین۔

کون ہے ارجن بجلانی
ایکٹر ارجن بجلانی کی پیدائش 31 اکتوبر 1982 کو ممبئی ، مہاراشٹر میں ایک سندھی گھرانے میں ہوئی۔ ارجن جب 19 سال کے تھے تب ان کے والد سدرشن بجلانی کا دیہانت ہوگیا، انکا چھوٹا بھائی نرنجن بجلانی اور بہن روہنی ہے۔
ارجن نے لمبے وقت سے گرل فرینڈ رہی نیہا سوامی سے سال 2013 میں شادی کی۔ انہیں ایک بیٹا ایان بجلانی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Bijlani (@arjunbijlani)

 

ایکٹر ارجن بجلانی نے سال 2014 میں ہنگامہ ٹی وی پر بالاجی ٹیلی فلمز کے یوتھ شو کارتیکا میں اہم رول ادا کیا، اور یہ انکا ڈیبیو شو تھا۔

ایکٹر ارجن بجلانی کئی معروف شوز میں دکھائی دیے جن میں لیفٹ رائٹ لیفٹ، ناگن، ملے جب ہم تم، جو بیوی سے کرے پیار، میری عاشقی تم سے ہی، ناگن اور پردیس میں ہے میرا دل جیسے شوز شامل ہیں۔

اسکے علاوہ ارجن نے کئی شوز کو ہوسٹ کیا جن میں 2010 میں رتی پانڈے کے ساتھ آئی ٹی اے 2010 ریڈ کارپٹ ، سال 2013 میں سرگن مہتا کے ساتھ اسٹار پریوار ایوارڈز ریڈ کارپٹ، سال 2016 میں مکتی موہن کے ساتھ آئیفا گرین کارپٹ ، سال 2017 میں کرن پٹیل کے ساتھ اسٹار پریوار ایوارڈز، اسی سال کرن واہی کے ساتھ آئیفا گرین کارپٹ جیسے ایوارڈ شوز شامل ہے۔

خطروں کے کھلاڑی کے سیزن 1 سے 10 کے فاتحیںن

سال 2008 میں سیزن 1 کی فاتح نیتھرا رگھورمن تھی، اور اس شو کو اکشے کمار نے ہوسٹ کیا تھا۔ اروشی شرما دوسرے نمبر پر تھی۔

سال 2009 میں سیزن 2 کی فاتح انوشکا منچندا تھی، وہیں ہندوستان کے گولفر اور اداکارہ چترانگدا سنگھ کے شوہر جیسی رندھوا پہلے رنر اپ تھے، اس شو کو اکشے کمار نے ہوسٹ کیا تھا۔

سیزن 3 کے فاتح شبیر اہلووالیا تھے، اور ریتوک بھٹاچاریہ رنر اپ تھے، شو سال 2010 میں نشر ہوا اور اس شو کو اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہوسٹ کیا تھا۔

سیزن 4 کو سال 2011 میں اکشے کمار نے ہوسٹ کیا تھا اور اس شو کے فاتح آرتی چھابریا تھی، اور مولی دیو فرسٹ رنر اپ بنے۔

خطروں کے کھلاڑی سیزن 5 کے فاتح راجنیش دوگل بنے، شو سال 2014 میں نشر ہوا اور اسے روہت شیٹی نے ہوسٹ کیا تھا۔ گرمیت چودھری فرسٹ رنر اپ رہے۔

سیزن 6 سال 2015 میں نشر ہوا اور اسے روہت شیٹی نے ہوسٹ کیا، اس سیزن کے فاتح آشیش چودھری رہے، تو وہیں میانک چانگ رنر اپ رہے۔

سیزن 7 کے فاتح سدھارتھ شکلا رہے، اس شو کو ارجن کپور نے ہوسٹ کیا تھا، سال 2016 میں نشر ہوئے شو کے فرسٹ رنر اپ ثنا سعید تھے۔

سال 2017 میں نشر ہوئے شو کے فاتح شانتنو مہیشوری تھے، دوسرے نمبر پر حنا خان تھی ، اور اسے روہت شیٹی نے ہوسٹ کیا تھا۔

سال 2019 میں آئے شو کے سیزن 9 کو بھی روہت نے ہوسٹ کیا جسکے فاتح پونیت پاٹھک تھے، اور فرسٹ رنر اپ آدتیہ نارائن بنے۔

سیزن 10 کی فاتح کرشمہ تنا رہی ، اور کرن پٹیل رنر اپ بنے، شو سال 2020 میں نشر ہوا۔
اسکے بعد شو کا میڈ ان انڈیا سیزن آیا جسکی شوٹنگ ہندوستان میں ہوئی۔ اسے شو کو نیا شرما نے جیتا اور کرن واہی فرسٹ رنر اپ رہے۔