Type to search

ٹی وی اور فلم

عارف زکریا برتھ ڈے اسپیشل: سائیڈ رول میں اپنی زبردست ایکٹینگ سے شناخت بنائی

عارف زکریا

فلمی ڈسک، 13 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی سارے ایکٹر ایسے ہیں جو پچھلے دو دہائیوں میں لیڈ رول زیادہ نہ کرپائے ہوں مگر سائیڈ رول میں اپنی زبردست ایکٹینگ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ ایسے ہی ایک ایکٹر کا نام ہے عارف زکریا۔

کئی بڑی فلموں اور بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کرچکے عارف زکریا آج اپنی برتھ ڈے منارہی ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

عارف زکریا کی پیدائش 11 ڈسمبر 1966 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام ذکریا احمد ہے- عارف ذکریا کے چچا رفیق ذکریا انڈین نیشنل کانگریس کے تجربہ کار سیاستدان تھے۔ ان کا بھائی آصف ذکریا بھی ایک انڈین نیشنل کانگریس میں سیاستدان ہے اور کزن فرید ذکریا ایک صحافی ہیں۔

عارف زکریا نے گریجویشن سڈینہم کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے کیا۔ ان کی شادی فیشن رائٹر نمرتا شرما سے ہوئی ہے- انکا ایک بیٹا ایمان ذکریا ہے-

وہ ایک اداکار ہیں۔ انکی پہلی فلم درمیان تھی۔ ذکریا نے کالج کے دنوں میں تھیٹر میں اداکاری کی شروعات کی، پھر وہ ٹی وی اور فلموں میں چلے گئے-

اس ایکٹر نے لیڈ ایکٹر کے طور پر اپنی پہلی ہی فلم میں ٹرانسجینڈر کا رول پلے کیا تھا۔ انکے اس رول کو ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ انہوں نے درمیاں فلم میں یہ رول پلے کیا تھا۔

عارف زکریا نے کئی ٹیلی ویژن سیریز میں اداکاری کی- جن میں چنوتی، کرمبھومی، مرتیودنڈ، دھند، آرزو، کیمپس، جیسے شوز شامل ہے-

ٹی وی کے علاوہ وہ کئی فلموں میں بھی نظر آئے جن میں درمیاں، ہیرو، اسمبھو اور ڈانس لائک اے مین (انگریزی) فلم شامل ہے-

انہوں نے دیپا مہتا کی فلم آرتھ 1947 میں رستم سیٹھنا کا کردار نبھایا، اور شیام بینیگل کی نیتا جی سبھاش چندر بوس فلم میں میجر ڈھلون کا کردار نبھایا-

انہوں سال 2004 میں آئی فلم دیوار میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا، تو وہیں سال 2010 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں  میں فیصل رحمان کا کردار نبھایا تھا- اسکے علاوہ وہ ہوم ڈیلیوری، ہزاروں خواہیشیں ایسی میں کام کیا-

عارف زکریا نے سال 2012 میں آئی سنی لیونی کی فلم جسم 2، میں پولیس افسر کا رول ادا کیا- اور سال 2013 میں آئی ریتیک روشن کی فلم کرش3، میں ڈاکٹر ورون شیٹی کے کردار میں دیکھے ، او اسی سال سوناکشی سنہا کی فلم لوٹیرا میں بھی کام کیا-

عارف ذکریا نے سال 2014 میں آئی جمی شیرگل کی فلم ڈر @ دی مال ، سال 2018 میں آئی عالیہ بھٹ کی فلم راضی اور سال 2019 میں آئی ریتیک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم وار میں نظر آچکے ہیں-

عارف زکریا ڈیبیو فلم سال 1997 میں آئی فلم درمیان-ان بیٹون تھی، اور سال 2004 میں انہوں نے ہالی ووڈ فلم ڈانس لائیک اے مین سے ڈیبیو کیا- اور ٹی وی پر انہوں نے 1987 میں چنوتی سے ڈیبیو کیا-

پچھلے سال 2019 میں ریلیز ہوئی ویب سیریز لیلا میں انکی طرف سے پلے کیا گیا گرو ماں کے کردار کو بھلا کون بھولا سکتا ہے۔