Type to search

وائرل

ہندوستان کی لڑکی بنی کوریا کی پاپ اسٹار، کون ہے 20سالہ اریا

اریا

وائرل ڈسک، 15 اپریل (ارو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کے-پاپ کو پسند کرنے والے کئی لوگ ہیں- ہندوستان میں بھی اسکی مقبولیت آسمان چھو رہی ہے- اس درمیان اریا نام کی لڑکی نے تاریخ رقم کی ہے- 20 سال کی اریا بطور کے-پاپ اسٹار کورین انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہے-

 

 

اریا پوپ اسٹار دوسری ہندوستانی لڑکی ہے، جنہوں نے یہ مقام حاصل  کیا ہے- اریا سے پہلے 18 سال کی شریا لینکا نام کی لڑکی کے—پاپ اسٹار بنی تھی- شریا اڑیسہ کی رہنے والی ہے- اب اریا نے کمال کیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by X.IN_Aria (@x.in__official)

 

 

اریا پوپ اسٹار کی پیدائش ہندوستان کے کیرالا میں ہوئی تھی- انکا نام گوتم تھا- انہوں نے ساؤتھ کوریا کی انٹرٹینمنٹ ایجنسی جی بی کے انٹرٹینمنٹ کا حصہ بنی- ایجنسی میں اریا ٹرینی بنی- انہوں نے تب اپنا نام ایمی رکھا تھا- نومبر 2022 میں انہوں نے نام کو بدل کر اریا رکھ لیا- سال 2022 میں اریا کو ایجنسی کے گرل گروپ ایم ای پی-سی کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنا تھا- لیکن ایسا نہیں ہوا- اب سال 2023 میں انہوں نے ایکس:ان گروپ کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے-

 

 

پانچ ممبرس کے اس گرل گروپ میں اریا کے علاوہ روا، چی.یو، ای.شا، اور نوا نام کی لڑکیاں ہیں- 11 اپریل کو انکا پہلا گانا “کیپینگ دی فائر” ریلیز ہوا ہے- اریا اور انکے گانے کو ہندوستانی فینس کا خوب پیار مل رہا ہے- امید ہے کہ آگے بھی انکے گانے فینس کا دل خوش کرتے رہیں گے-