Type to search

اسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ 2022 فائنل: فرانس کو 2-4 سے شکست دے کر ارجنٹائن تیسری بار بنا عالمی چیمپئن

فیفا ورلڈ کپ 2022 ارجنٹائن

ارجنٹائن کی 4-2 سے جیت میں لیونل میسی کی کارکردگی تاریخ بن گئی۔


اسپورٹس ڈسک، 20 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان اتوار کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹ بال عالمی کپ 2022 کے سپر سے اوپر دلچسپ فائنل مقابلے میں پچھلی دو بار کے چیمپئن ارجنٹائن نے بہت ہی ذیادہ دلچسپ اور پینالٹی شوٹ آوٹ میں فرانس کو 2-4 سے ہراکر عالمی کپ بننے کا فخر حاصل کرلیا۔

اس سے پہلے ارجنٹائن کی ٹیم سال 1978 اور سال 1986 میں ورلڈ چیمپئین بنی تھی۔ فائنل مقابلہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر رہا تھا۔ فائنل کی خاص بات فرانس کے سپر اسٹار ایمباپے کی ہیٹرک بھی رہی، تو وہیں قریب اپنا آخری عالمی کپ کھیلنے والے لیونل میسی نے بھی مقابلے میں دو گول کیے۔

مقررہ 90 منٹ میں میچ 2-2 سے برابر رہنے کے بعد 30 منٹ اضافی وقت میں آخری لمحات میں فرانس کے ایمباپے نے پنالٹی کو گول میں بدل کر مقابلے کو پھر سے 3-3 سے برابر کردیا تھا۔

اضافی وقت کے شروعاتی ہاف مطلبب شروع کے 15 منٹ میں بھی مقابلہ 2-2 سے برابر رہا تھا۔ پھر دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے ایک بار پھر سے 2-3 سے برتری بنائی، جب ارجنٹائن کے لیے یہ گول اس کے اسٹار کھلاڑی میسی نے کیا، جو انکا مقابلے کا دوسرا گول رہا۔

میسی نے پہلا گول پینالٹی کے ذریعہ کیا تھا۔ اس گول کے بعد قریب قریب سبھی نے ارجنٹائن کی جیت تقریبا طے مان لی تھی اور اسٹیڈیم میں جمع قریب ہزاروں فینس نے ارجنٹائن کو چیمپئن بنا لیا تھا، لیکن اضافی وقت ختم ہونے سے قریب پانچ پہلے ایمباپے نے پینالٹی کو گول میں تبدیل کرکے فرانس کو 3-3 کی برابری پر لا دیا۔

یہاں سے بچے قریب پانچ منٹ میں کوئی گول بھی ٹیم نہیں کرسکی اور مقابلہ پینالٹی شوٹ آوٹ میں پہنچا، جس میں ارجنٹائن نے 2-4 سے بازی مارکر تیسری بار عالمی عالمی چیمپئن بنا گیا۔