Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور کے چیٹ شو میں پہنچی ساس شرمیلا ٹیگور

فلمی ڈسک،3اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلموں کے بعد ٹی وی پر دھوم مچا رہی کرینہ کپور ایک بار پھر سے ایک بڑا دلچسپ پراجیکٹ لیکر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر انکے چیٹ شو کا نام ہے۔ واٹ ویمن وانٹ۔ واٹ ویمن وانٹ شو کی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔ شو کے آن ائیر ہونے سے پہلےسے شو کی شوٹنگ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں کرینہ بلیو اسکرٹ اور پیلا ٹاپ پہنے نظر آرہی ہے۔

خبروں کے مطابق کرینہ کپور کا یہ شو ایف ایم ریڈیو چینل 104.8 عشق پر نشر کیاجاتا ہے۔ اور شو کا یہ دوسرا سیزن ہے۔ اس پروگرام کے پہلے سیزن میں کرینہ کپور مشہور خواتین شخصیات سے انکی زندگی کے بارے میں بات کرتی ہے۔ اتنا ہی نہیں خبر یہ بھی ہے کہ اس سیزن میں پہلی مہمان کرینہ سیف علی خان اور دوسرے مہمان ہونگی کرینکہ کی ساس شرمیلا ٹیگور ۔ اسکے بعد ایکٹر کارتیک آریان اس شو کا حصہ بنے گے۔

Tags:

You Might also Like