Type to search

ٹی وی اور فلم

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی شادی

اے آر رحمان خدیجہ

فلمی ڈسک، 7 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی دھوم دھام سے شادی ہوگئی-

سنگر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بیٹی کی شادی کی تصویریں شیئر کی ہے- بتادیں کہ شادی چنئی میں ہوئی-

فینس ان تصویروں پر کمنٹ کرکے نئے جوڑے اور اے آر رحمان کو مبارکباد دی- خدیجہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- فینس اور مشہور شخصیات بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARR (@arrahman)

 

اسی درمیان فینس یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اتنے بڑے ستارے کا دماد ہے کون؟

گلوکار اے آر رحمان نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی اور داماد کے ساتھ ہی انکے دونوں بچے آمان اور رحیمہ بھی نظر آرہے ہیں-

اسکے ساتھ ہی دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے جوڑے کے برابر میں ایک فوٹو فریم ہے، یہ اے آر رحمان کی مرحوم والدہ کریمہ ہے-

 

وہیں بیٹی اور دماد کی بات کریں تو آپ کو بتادیں کہ اے آر رحمان کی بیٹی کی شادی ریاض الدین ریان (ریاض دین شیخ محمد) سے کی گئی ہے- وہ پیشہ سے ایک آڈیو انجینئر ہے-

سنگر کی اس فیملی فوٹو پر جانی مانی شریا گھوشال نے کمنٹ کرکے مبارکباد دی ہے- ساتھ ہی بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور نے بھی خدیجہ کو نئے سفر کی مبارکباد دی ہے-

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خدیجہ حجاب میں نظر آ رہی ہیں۔ وہیں ریاض الدین ریان نے آف وائٹ کلر کی شیروانی پہنی ہے-