Type to search

ٹیکنالوجی

ایپل ٹی وی پلس اسٹریمنگ سروس لانچ ہوگا نئے ریموٹ کے ساتھ

ٹیکنالوجی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکی کمپنی اپیل اپنے ٹی وی میں یوزرس کو خاص فیچرس دینے کی تیاریاں کررہی ہے- کمپنی اپنے ٹی وی کے ڈرائیور میں بدلاؤ کرتے ہوئے اسے اور بھی بہتر کرنے کا پلان کررہی ہے-
کمپنی جلد ہی آئی فون آپریٹینگ سسٹم 14 (آئی او ایس 14) کو لانچ کرنے جارہی ہے- اس سال کے آخر تک کمپنی اسکی لانچینگ کا اعلان کرسکتی ہے- اسکے ساتھ ہی نئے اپیل ریموٹ کی لانچینگ کی افواہوں کو بازاروں میں تیزی سے پھیل رہی ہے- ستمبر میں ہونے والے کمپنی کے لانچینگ ایونٹ کی لمحے لمح کی اپ ڈیٹ پر لوگ نظریں جمائے ہیں- ایسے میں اپیل ٹی وی ریموٹ کی خبر سن کر لوگ اور بھی ذیادہ پرجوش ہوگئے ہیں-

نئے ریموٹ میں کیا شامل ہوسکتا ہے اس بارے میں ابھی تک کوئی پختہ معلومات نہیں ہے ، لیکن قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ اسے ایپل ٹی وی + اسٹریمنگ سروس کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔ لوگ یہ امید کر رہے ہیں کہ ایپل ٹی وی + لائبریری کے لیے ریمورٹ پر کوئیک اسٹارٹ بٹن ملے گا، جو ٹی وی ایپ کے ساتھ سرویس کی تھوڑی گڑبڑی کو ختم کرنے میں مدد کرئے گا- اس ریموٹ کی قیمت 59 ڈالر ہے، نئے ریموٹ میں اپیل اسکی قیمت کو کم کرسکتا ہے-

The Verge فوٹو: سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like