Type to search

صحت

سوشل میڈیا سے نوجوانوں میں بڑھ رہا ہے (تناؤ) ٹینش

ڈیجیٹل ڈیٹوکس

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا کا استعمال ، ٹی وی دیکھنے کمپیوٹر استعمال کرنے سے ٹن ایجرز (نوعمروں)  میں بے چینی کے علامات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات ایک اسٹیڈی میں سامنے آئی ہے۔ کنڈین جرنل آف سائکایٹری میں شائع ریسرچر کے مطابق اگر آپ 4 سال سے زیادہ سوشل میڈیا ، ٹی وی  اور کمپیوٹر پر زیادہ وقت گذارتے ہیں تو اس دوان بے چینی کے علامات دیکھنے شروع ہوجاتے ہیں۔

اسٹیڈی میں پایا گیا کہ جب ٹی وی، سوشل میڈیا اور کمپیوٹر کا استعمال کم کردیا گیا تو نوجوانوں کے بے چینی کے علامات میں کمی دیکھی گئی۔ کینڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کی حالیہ اسٹیڈی میں ٹیم نے سوشل میڈیا کے استعتمال اور ٹی وی دیکھنے سے ڈپریشن کا کنکشن دیکھا۔ حالانکہ اسٹیڈی میں کمپیوٹر کے استعمال سے یہ کنکشن نہیں ملا۔

اس سے یہ بات سامنے آئی کہ کمپیوٹر کا استعمال صرف بے چینی بڑھاتا ہے ۔ نوجوان زیادہ تر ہوم ورک کے لیے اسکا استعمال کرتے ہیں۔ اس اسٹیڈی کے نتائج سے لوگ بچوں کے اسکرین ٹائم پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ان میں بے چینی کے علامات نہ بڑھے۔

حالانکہ نتائج کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔ محققین نے بتایا کہ اس پر اور ریسرچ کی جانے باقی ہے، اس میں تجربہ ڈیزائن ریسرچ بھی شامل ہے۔ یونیورسٹی آف  مانٹریال کے پروفیسر کی ٹیم نے کینڈا کے قریب 4 ہزار ٹن ایجرز (نوعمروں) کو فالو کیا۔ انکی عمر 12 سے 16 سال تھی۔ ان ٹن ایجرز سے اسکرین کے سامنے گذارنے والے ٹائم کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے خود رپورٹ سوالنامہ کے جواب دیئے جس سے یہ پتہ چلا کہ اگر انکا اسکرین ٹائم کم کرکے دیا جائے تو ان علامات پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like