Type to search

فیشن

انوشکا شرما کی پولکا ڈریس تصویر وائرل

انوشکا شرما پولکا ڈریس

فیشن ڈسک،31 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویراٹ کوہلی نے حال ہی میں اناؤنس کیا تھا ویروشکا میں ننھے مہمان آنے والے ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انوشکا شرما پولکا ڈریس میں نظر آئی-

انوشکا کے حاملے ہونے کے اعلان والی پوسٹ کو صرف 24 گھنٹے میں انسٹاگرام پر 15.3 ملین لائیکس ملے- اسکے ساتھ ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر سب سے ذیادہ لائیکس کی جانے والی پوسٹ بھی بن گئی ہے-

ویراٹ اور انوشکا نے دونوں کی ساتھ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کے بارے میں اپنے فینس کو بتایا تھا۔ اسکے بعد سے حاملہ ہونے خبر کے ساتھ ہی انوشکا شرما کی ڈریس بھی خبروں میں ہے۔ جی ہاں آپ کو بھلے ہی حیرانی ہورہی ہو، لیکن کچھ ایسا ہی ہے، خاص بات یہ ہے کہ اس ڈریس کا کنیکشن ویراٹ کوہلی کے ساتھی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا سے بھی ہے۔

دراصل ویراٹ ۔ انوشکا کی تصویر میں انوشکا شرما کی پولکا ڈریس پہنے نظر آرہی ہے۔ جو کافی عام ڈیزائن ہے۔ اداکارہ نے حاملہ ہونے کا اناؤنسمنٹ اس ڈریس کی فوٹو کے ساتھ کیا ہے۔ وہی، حال ہی میں والد بنے ہاردیک پانڈیا نے بھی والد بننے سے پہلے ایک فوٹو شیئر کی تھی۔ جس میں انکی بیوی نتاشا انوشکا کی جیسی پولکا ڈاٹ ڈریس پہنے نظر آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر یوزرس انوشکا اور نتاشا کی تصویر شیئر کررہے ہیں۔ جس میں دونوں (پولڈ ڈاٹ) پولکا ڈاٹ والی ڈریس پہن رکھی ہے۔

یوزرس یہ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس طرح مزے لے رہے ہیں کہ یہ ایک جادوئی ڈریس ہے۔ اس ڈریس میں فوٹو آنے کے ساتھ ہی حاملہ ہونے کی خبر آنے لگتی ہے۔
بتادیں کہ ویراٹ کوہلی اور انوشکا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ 27 اگسٹ کو اداکارہ کے حاملہ ہونے کی معلومات دی تھی۔

Tags:

You Might also Like